مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
40. ما جاء في أسامة وأبيه ﵄
ان روایات کا بیان جو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد کے بارے میں آئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32971 ترقیم الشثری: -- 34480
٣٤٤٨٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ كان قطع بعثا قبل موتة وامر عليهم اسامة بن زيد، وفي ذلك البعث ابو بكر وعمر قال: فكان (اناسا) (١) من الناس طعنوا في ذلك لتامير رسول الله ﷺ اسامة عليهم، فقام رسول الله ﷺ فخطب الناس فقال:"إن اناسا منكم قد طعنوا علي في تامير اسامة، وإنما طعنوا في تامير اسامة كما طعنوا في تامير ابيه، وايم الله إن كان لخليقا للإمارة، وإن كان لمن احب الناس إلي، وإن ابنه لاحب الناس إلي من بعده، وإني لارجو ان يكون من صالحيكم، فاستوصوا به خيرا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أناس).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه ابن عساكر ٨/ ٦٢، وابن سعد ٤/ ٦٧، وورد من حديث عروة عن أسامة، أخرجه ابن عساكر ٢/ ٥٥.
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موتہ کی جانب بھیجنے کے لیے لشکر تیار کیا اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ان پر امیر بنادیا حالانکہ اس لشکر میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس گویا لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسامہ کو لشکر پر امیر بنانے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا: بیشک تم میں سے کچھ لوگوں نے مجھ سے ناگواری کا اظہار کیا ہے اسامہ کو امیر بنانے پر۔ اور بیشک انہوں نے اسامہ کو امیر بنانے سے پہلے اس کے باپ کو امیر بنائے جانے پر بھی ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ اور اللہ کی قسم! وہ امارت کے زیادہ قابل تھے۔ اور بیشک وہ بھی لوگوں میں سب سے زیادہ مجھے محبوب تھے۔ اور اس کے بعد اس کا بیٹا بھی مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اور بیشک میں امید کرتا ہوں۔ کہ یہ تمہارے نیکو کاروں میں سے ہوگا۔ پس تم لوگ اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34480، ترقيم محمد عوامة 32971)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34480 in Urdu