مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. في فضل الأنصار
انصار کی فضیلت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 33029 ترقیم الشثری: -- 34539
٣٤٥٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن ثابت عن ابي بكر بن انس قال: كتب زيد بن ارقم إلى انس يعزيه بولده واهله الذين اصيبوا يوم الحرة، ⦗١٥٥⦘ فكتب في كتابه: وإني مبشرك ببشرى من الله، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"اللهم اغفر للانصار ولابناء الانصار ولابناء ابناء الانصار (ولنساء الانصار) (١) ولنساء ابناء الانصار ولنساء ابناء ابناء الانصار" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٠٦)، ومسلم (٢٥٠٦).
حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر ان سے ان کے بچہ اور بیوی کی تعزیت کی جو حرّہ کے دن شہید ہوگئے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں لکھا: اور میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی، اور انصار کی عورتوں کی، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کی۔ اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34539، ترقيم محمد عوامة 33029)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34539 in Urdu