🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. ما ذكر في فضل الكوفة
ان روایات کا بیان جو کوفہ والوں کی فضیلت میں ذکر کی گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33111 ترقیم الشثری: -- 34623
٣٤٦٢٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن ربيع بن عميلة عن حذيفة قال: اختلف رجل من اهل الكوفة ورجل من اهل الشام فتفاخرا، فقال الكوفي: نحن اصحاب يوم القادسية ويوم كذا وكذا ويوم كذا، وقال الشامي: نحن اصحاب اليرموك ويوم كذا ويوم كذا، فقال حذيفة: كلاهما لم يشهده الله هلك عاد وثمود، (و) (١) لم يؤامره الله فيهما لما اهلكهما، وما من قرية (احرى) (٢) ان (تدفع) (٣) عنها عظيمة -يعني الكوفة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م، هـ].
(٢) في [ب، هـ]: (أخرى).
(٣) في [هـ]: (يرفع).
(٤) صحيح؛ وحذيفة هو أبو سريحة الغفاري صحابي.

حضرت ربیع بن عمیلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوفہ کے ایک آدمی اور شام کے ایک آدمی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ یہ دونوں آپس میں فخر کرنے لگے۔ کوفی نے کہا: ہم تو جنگ قادسیہ کے دن والے لوگ ہیں۔ اور شامی کہنے لگا: ہم تو جنگ یرموک والے ہیں اور فلاں فلاں دن والے لوگ ہیں۔ اس پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اللہ نے عاد اور ثمود کی ہلاکت میں ان دونوں کو گواہ نہیں بنایا تھا اور نہ ہی ان دونوں سے اس بارے میں مشورہ کیا تھا اور کوئی بستی بھی اس لائق نہیں کہ اس شہر جتنی اس کی فضیلت بیان کی جائے، یعنی کوفہ جتنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34623]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34623، ترقيم محمد عوامة 33111)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34623 in Urdu