مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما يكره أن ينتفع به من المغنم
ان روایات کا بیان جو اس بارے میں ہیں کہ مال غنیمت سے نفع اُٹھانا اپنی ذات کے لیے مکروہ ہے
ترقیم عوامۃ: 33233 ترقیم الشثری: -- 34749
٣٤٧٤٩ - حدثنا جرير عن قابوس عن ابيه قال: كان سلمان على قبض من قبض المهاجرين، فجاء إليه رجل بقبض كان معه فدفعه إليه، ثم ادبر فرجع إليه فقال: يا سلمان، إنه كان في ثوبي خرق فاخذت خيطا من هذا القبض فخطت به، قال: كل شيء وقدره، قال: فجاء الرجل فنشر الخيط من ثوبه، ثم قال: إني غني عن هذا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ قابوس فيه لين.
حضرت قابوس رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ مہاجرین کے مال مقبوض میں سے جو کہ غنیمت سے حاصل ہوا تھا اس کے کچھ حصہ پر نگران تھے۔ تو ان کے پاس ایک آدمی آیا جس کے پاس کچھ مال غنیمت کا مال تھا اس نے وہ مال آپ رضی اللہ عنہ کو دیا پھر واپس چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد پھر واپس لوٹا اور کہنے لگا: اے سلمان! یقینا میرے کپڑے میں تھوڑی سی پھٹن تھی تو میں نے اس غنیمت کے مال میں سے سوئی لے کر اس سے اس کپڑے کو سی لیا۔ انہوں نے کہا: ہر چیز کی کچھ قدروقیمت ہے پس وہ آدمی آیا اور اس نے اپنے کپڑوں سے ایک سوئی نکالی پھر کہا: میں اس سے بھی بےنیاز ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34749، ترقيم محمد عوامة 33233)
1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34749 in Urdu