مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما يكره أن ينتفع به من المغنم
ان روایات کا بیان جو اس بارے میں ہیں کہ مال غنیمت سے نفع اُٹھانا اپنی ذات کے لیے مکروہ ہے
ترقیم عوامۃ: 33234 ترقیم الشثری: -- 34750
٣٤٧٥٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن بعض اصحابه ان النبي ﷺ قال:"إياي وربا الغلول: ان يركب الرجل الدابة حتى (تحسر) (١) قبل ان تؤدى إلى المغنم او يلبس الثوب حتى يخلق قبل ان يؤدى إلى المغنم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (تحمر).
(٢) مرسل مجهول؛ أصحاب الأوزاعي مجهولون وليس صحابة.
امام اوزاعی رحمہ اللہ اپنے بعض ساتھیوں سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مال غنیمت میں خیانت کے سود سے بچو، وہ یہ کہ کوئی آدمی سواری پر سوار ہو اور پھر مال غنیمت میں دینے سے پہلے ہی اس کو کمزور اور لاغر کر دے۔ یا کوئی کپڑا پہن لے یہاں تک کہ اسے مال غنیمت میں دینے سے پہلے ہی پرانا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34750، ترقيم محمد عوامة 33234)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34750 in Urdu