مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. ما قالوا: في الكنز يوجد في أرض العدو
جن لوگوں نے یوں کہا: اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
ترقیم عوامۃ: 33373 ترقیم الشثری: -- 34896
٣٤٨٩٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي ان رجلا وجد في خربة الفا وخمسمائة درهم، فاتى عليا فقال: اد خمسها ولك ثلاثة اخماسها، (وسنطيب) (١) لك الخمس الباقي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وسيطيب).
(٢) صحيح.
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو ویران جگہ میں پندرہ سو درہم ملے۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس کا خمس ادا کرو۔ اور اس کے خمس کا تیسرا حصہ تیرے لیے ہوگا۔ اور باقی خمس کو عنقریب ہم تیرے لیے پاکیزہ کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34896]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34896، ترقيم محمد عوامة 33373)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34896 in Urdu