مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع
خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 33387 ترقیم الشثری: -- 34910
٣٤٩١٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة وعثمان بن حنيف، فقال: تخافان ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق؟ فقال حذيفة: لو شئت لاضعفت ارضي، قال: وقال عثمان ⦗٢٥٣⦘ ابن حنيف: لقد حملت ارضي امرا هي له مطيقة، وما فيها كثير فضل، فقال: انظرا ما لديكما ان تكونا حملتما الارض ما لا تطيق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٠٠)، وابن حبان (٦٩١٧).
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں حاضر ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ تم دونوں کو اس بات کا خوف ہے کہ تم زمین والوں کو اس چیز کا مکلف بناؤ گے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین پر دگنا کر دوں۔ حضرت عثمان بن حنیف نے فرمایا کہ میں نے اپنی زمین کو ایسی چیز کا مکلف بنایا ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے اور اس میں بہت فضل ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم دونوں سوچ لو کہیں ایسا نہ ہو کہ زمین کو اس چیز کا مکلف بناؤ جس کی اس میں طاقت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34910، ترقيم محمد عوامة 33387)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34910 in Urdu