🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33411 ترقیم الشثری: -- 34935
٣٤٩٣٥ - حدثنا ابو معاوية (حدثنا) (١) الاعمش عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب قال: خرج رجل يطرق فرسا له، فمر بمسجد بني حنيفة فصلى فيه فقرا لهم إمامهم بكلام مسيلمة الكذاب، فاتى ابن مسعود فاخبره فبعث إليهم (فجاء بهم) (٢) ، فاستتابهم فتابوا إلا عبد الله بن النواحة فإنه قال له: يا عبد الله (لولا) (٣) اني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"لولا انك رسول لضربت عنقك"، فاما اليوم فلست برسول، (يا خرشة) (٤) قم فاضرب عنقه، فقام فضرب عنقه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (فجاءهم).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب، جـ]: (يا حرشة).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (٣٦٤٢)، وأبو داود (٢٧٦٢)، والنسائي في الكبرى (٨٦٧٥)، وأبو يعلى (٥٢٢١)، والطبراني (٥٩٥٨)، وابن حبان (٤٨٧٩)، والبيهقي ٩/ ٢١١، وبنحوه البزار (١٦٨١/ كشف)، وابن الجارود (١٠٤٦)، والبيهقي ٩/ ٦١١، والدارقطني في العلل ٥/ ٨٩، وانظر: ما بعده.

حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نکلا اور اپنے گھوڑے پر سوار ہوا پھر وہ بنو حنیف قبیلہ کی مسجد کے پاس سے گزرا۔ اور اس میں نماز ادا کی۔ تو ان لوگوں کے امام نے مسیلمہ کذاب کے کلام کی تلاوت کی! یہ شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور آپ رضی اللہ عنہ کو اس بات کی خبر دی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے قاصد بھیج کر ان لوگوں کو بلایا۔ ان سب لوگوں کو لایا گیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان سب سے توبہ کروائی۔ ان سب نے توبہ کرلی سوائے عبد اللہ بن نوَّاحہ کے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ا س سے فرمایا: اے عبد اللہ! اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”اگر تو قاصد نہ ہوتا تو میں تیری گردن مار دیتا۔“ لیکن آج تو قاصد نہیں ہے۔ اے خَرَشہ! اٹھو اور اس کی گردن مار دو۔ پس خرشہ اٹھے اور انہوں نے اس کی گردن ما ر دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34935، ترقيم محمد عوامة 33411)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34935 in Urdu