🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. ما قالوا: فيمن يحارب ويسعى في الأرض فسادا ثم يستأمن من قبل أن يقدر عليه في حربه
جن لوگوں نے یوں کہا ا س شخص کے بارے میں جو لڑائی کرے اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرے پھر امان طلب کرے اس بات سے پہلے کہ اس پر قابو پا لیا گیا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33459 ترقیم الشثری: -- 34986
٣٤٩٨٦ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن عامر قال: كان حارثة بن (بدر) (١) التميمي من اهل البصرة قد افسد في الارض وحارب، فكلم الحسن بن علي وابن جعفر وابن عباس وغيرهم من قريش، فكلموا عليا فلم يؤمنه، فاتى سعيد بن قيس الهمداني فكلمه، فانطلق سعيد إلى علي وخلفه في منزله، فقال: يا امير المؤمنين كيف تقول فيمن حارب الله ورسوله وسعى في الارض فسادا؟ فقرا: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله﴾ [المائدة: ٣٣] ، حتى قرا الآية كلها، فقال سعيد: افرايت من تاب قبل ان نقدر عليه؟ فقال علي: اقول كما قال ويقبل منه، قال: فإن حارثة بن بدر قد تاب قبل ان نقدر عليه، فبعث إليه فادخله عليه فامنه وكتب له كتابا، فقال: حارثة: الا ابلغن همدان إما لقيتها سلاما … (فلا) (٢) يسلم عدو يعيبها لعمر ابيك إن همدان تتقي … الإله ويقضي بالكتاب خطيبها تشيب راسي (واستخف) (٣) حلومنا … رعود المنايا حولنا وبروقها وإنا لتستحلي المنايا نفوسنا … ونترك اخرى مرة ما نذوقها

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يزيد).
(٢) في [س]: (فلن).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (واستحلت).

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حارثہ بن بدر التمیمی اہل بصرہ میں سے تھا اس نے زمین میں فساد پھیلایا اور جنگ کی۔ پھر اس نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ، حضرت ابن جعفر رضی اللہ عنہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور قریش کے چند افراد سے امان کے بارے میں بات چیت کی۔ ان لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بات کی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو امان نہیں دی۔ پس حارثہ بن بدر حضرت سعید بن قیس الھمدانی رحمہ اللہ کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں بات کی۔ تو حضرت سعید رحمہ اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور اس کو پیچھے اپنے گھر میں چھوڑ دیا۔ اور فرمایا: اے امیر المؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ کیا فرماتے ہیں اس شخص کے بارے میں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرے اور زمین میں فساد پھیلانے کے لیے بھاگ دوڑ کرے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب میں یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد مچانے میں بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ نے مکمل آیت تلاوت فرمائی۔ اس پر حضرت سعید نے فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ کی کیا رائے ہے اس شخص کے بارے میں جو خود پر قابو دینے سے پہلے ہی توبہ کرلے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں وہی کہوں گا جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور اس سے توبہ قبول کی جائے گی۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: بیشک حارثہ بن بدر نے خود پر قابو دینے سے پہلے توبہ کی۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو بلانے کے لیے قاصد بھیجا۔ پس اس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے لایا گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو امان دی اور اس کے لیے ایک تحریر لکھ دی۔ اس پر حارثہ نے یہ اشعار کہے: میری طرف سے ہمدان کو سلام پہنچاؤ جب تم وہاں پہنچو، اس کا دشمن سالم نہ رہے۔ یقینی طور پر ہمدان کے لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں اور ان کا خطیب کتاب اللہ سے فیصلہ کرتا ہے۔ میرا سر سفید ہوگیا اور ہماری عقلیں ماند پڑگئیں۔ ہمارے اردگرد کی کڑک اور چمک سے۔ ہمارے نفوس موت کو شیریں سمجھتے ہیں۔ جبکہ زندگی کو ہم کڑوا سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34986، ترقيم محمد عوامة 33459)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34986 in Urdu