مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33538 ترقیم الشثری: -- 35073
٣٥٠٧٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن بن (قيس) (١) عن ابيه قال: اتيت عليا بابن (عم) (٢) لي فقلت: يا امير المؤمنين افرض لهذا، قال: اربع -يعني اربعمائة، قال: قلت: إن اربعمائة لا تغني شيئا زده المائتين (التي) (٣) زدت الناس قال: فذاك له، وقد كان زاد الناس مائتين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعلها: (الحسن عن قيس).
(٢) في [هـ]: (عمة).
(٣) في [أ، ب]: (الذي).
(٤) لم يتضح لي من الحسن بن قيس ولا من هو أبوه.
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے چچا کے بیٹے کو لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین: اس کے لیے بھی عطیہ مقرر فرما دیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: چار سو درہم۔ میں نے عرض کیا: بیشک چار سو درہم اس کو کچھ فائدہ نہیں دیں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے لیے دو سو درہم مزید بڑھا دیں۔ جیسا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے بڑھائے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے لیے بھی بڑھا دیے۔ راوی کہتے ہیں: کہ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے لیے دو سو درہم بڑھا دیے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35073، ترقيم محمد عوامة 33538)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35073 in Urdu