مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33537 ترقیم الشثری: -- 35072
٣٥٠٧٢ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن ابي إسحاق عن مصعب بن سعد ان عمر بن الخطاب فرض (لاهل بدر) (٢) في ستة آلاف ستة آلاف، وفرض لامهات المؤمنين في عشرة آلاف (عشرة آلاف) (٣) ، ففضل عائشة بالفين لحب النبي ⦗٢٩٢⦘ ﷺ إياها، إلا السبيتين: صفية بنت حيي وجويرية بنت الحارث فرض لهما ستة آلاف، وفرض لنساء من نساء المؤمنين في الف الف، منهن ام عبد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، م، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) منقطع؛ مصعب بن سعد لا يروي عن عمر.
حضرت مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور امہات المومنین کے لیے دس دس ہزار ہزار مقرر فرمائے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاص محبت ہونے کی وجہ سے ان کے لیے دو ہزار کا اضافہ فرما دیا۔ سوائے دو بیویوں حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا اور حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے کہ ان دونوں کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور مسلمانوں کی عورتوں میں سے چند عورتوں کے لیے ہزار ہزار مقرر فرمائے۔ ان عورتوں میں حضرت ام عبد بھی شامل تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35072، ترقيم محمد عوامة 33537)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35072 in Urdu