🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33571 ترقیم الشثری: -- 35108
٣٥١٠٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن هارون بن عنترة (عن ابيه) (١) قال: كان ابي صديقا لقنبر، قال: انطلقت مع قنبر إلى علي فقال: يا امير المؤمنين قم معي، قد خبات لك خبيئة، فانطلق معه إلى (بيته) (٢) ، (فإذا انا) (٣) بسلة مملوءة جامات من ذهب وفضة، فقال: يا امير المؤمنين، إنك لا تترك إلا شيئا قسمته او انفقته، فسل سيفه فقال: ويلك، لقد احببت ان تدخل بيتي نارا كبيرة ثم استعرضها بسيفه فضربها فانتثرت بين إناء مقطوع نصفه وثلثه، قال: علي بالعرفاء، فجاؤا فقال: اقسموا هذه بالحصص، قال: ففعلوا وهو يقول: يا صفراء يا بيضاء (غري) (٤) غيري قال: وجعل يقول: ⦗٣٠٧⦘ هذا (جناي) (٥) وخياره فيه … إذ كل (جان) (٦) يده إلى فيه (٧) قال: (و) (٨) في بيت المال مسال وإبر، وكان ياخذ من كل قوم خراجهم من عمل ايديهم، قال: وقال للعرفاء: اقسموا (هذا) (٩) ، قالوا: لا حاجة لنا فيه، قال: والذي نفسي بيده لنقسمنه خيره مع شره (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (بنيه).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [ط، هـ]: (غوى).
(٥) في [أ، ب]: (خباي).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (جار).
(٧) في [جـ]: زيادة (و).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) في [أ، ب]: (هذه).
(١٠) حسن؛ عنترة صدوق.

حضرت ہارون بن عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد قنبر کے دوست تھے۔ وہ فرماتے ہیں میں قنبر کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ اس نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! اُٹھیئے! میرے ساتھ چلیے۔ تحقیق میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے لیے کچھ مال پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ اس کے گھر چلے گئے۔ تو وہاں ایک ٹوکری سونے اور چاندی کے پیالوں سے بھری ہوئی تھی۔ اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! بیشک آپ رضی اللہ عنہ کوئی چیز نہیں چھوڑتے مگر یہ کہ اس کو تقسیم کردیتے ہیں یا اس کو خرچ کردیتے ہیں۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار سونت لی۔ اور فرمایا: ہلاکت ہو۔ تو چاہتا ہے کہ تو میرے گھر میں اتنی بڑی آگ داخل کر دے! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار کو چوڑائی میں چلا کر اس پر ضرب لگائی تو وہ بکھر گئے، کوئی برتن آدھا کٹا ہوا تھا اور کوئی ایک تہائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نگرانوں کو میرے پاس بلاؤ۔ پس وہ لوگ آگئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس مال کو حصوں میں تقسیم کرو۔ انہوں نے ایسا کردیا اور آپ رضی اللہ عنہ یوں کہہ رہے تھے: اے سونا چاندی! میرے علاوہ کسی اور کو دھوکہ میں ڈالنا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ یہ شعر بھی پڑھ رہے تھے۔ ہَذَا جَنَایَ وَخِیَارُہُ فِیہِ إذْ کُلُّ جَانٍ یَدُہُ إِلَی فِیہِ۔ راوی کہتے ہیں: بیت المال میں چھوٹی اور بڑی سوئیاں تھیں۔ جو آپ رضی اللہ عنہ لوگوں سے بطور خراج کے وصول کرتے تھے ان کے ہاتھوں کی محنت کے بقدر، آپ رضی اللہ عنہ نے نگرانوں سے کہا: ان کو تقسیم کرلو۔ انہوں نے کہا: ہمیں اس کی کوئی حاجت نہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے۔ ہم ضرور تقسیم کریں گے اس مال کو، اس کی اچھائی کو اس کی برائی کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35108، ترقيم محمد عوامة 33571)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35108 in Urdu