🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. ما قالوا: فيمن يبدأ (به) في الأعطية؟
اس شخص کا بیان جس کو عطیہ سب سے پہلے دیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33570 ترقیم الشثری: -- 35107
٣٥١٠٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي قال: ثنا حبان عن (مجالد) (١) عن الشعبي ان عمر اتي من جلولاء (بستة) (٢) آلاف الف ففرض العطاء فاستشار في ⦗٣٠٦⦘ ذلك عبد الرحمن بن عوف، فقال عبد الرحمن بن عوف: ابدا بنفسك، فانت احق بذلك، قال: لا، بل ابدا بالاقرب من رسول الله ﷺ ممن شهد بدرا حتى ينتهي ذلك إلي، (قال) (٣) : فبدا ففرض لعلي في خمسة آلاف ثم لبني هاشم ممن شهد بدرا ثم لمواليهم ثم لحلفائهم ثم الاقرب فالاقرب حتى ينتهي ذلك (إليه) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مجاهد).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (بسبعة).
(٣) في [أ، ب]: (أن قال: بل أبدأ بالأقرب من رسول اللَّه ﷺ).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (إلي).
(٥) منقطع ضعيف، وحبان هو ابن علي العنزي، وسبب ضعفه مجالد، والشعبي لا يروي عن عمر.

امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حلولاء مقام سے چھ لاکھ آئے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے عطیات مقرر کرنا چاہے۔ تو اس بارے میں مشورہ مانگا۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ خود سے ابتدا کریں۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ میں ابتدا کروں گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان قریبی رشتہ داروں سے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ یہ سلسلہ مجھ تک پہنچ جائے۔ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ابتدا فرمائی اور ان کے لیے پانچ ہزار مقرر فرمائے۔ پھر بنو ہاشم میں سے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے تھے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا۔ پھر ان کے غلاموں کے لیے پھر ان کے حلیفوں کے لیے۔ پھر اقرب فالاقرب کے اعتبار سے۔ یہاں تک کہ یہ معاملہ آپ رضی اللہ عنہ تک پہنچ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35107، ترقيم محمد عوامة 33570)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35107 in Urdu