مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
59. ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
ترقیم عوامۃ: 33589 ترقیم الشثری: -- 35127
٣٥١٢٧ - حدثنا (وكيع قال: ثنا) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: حدثني (عتبة) (٢) بن فرقد السلمي قال: قدمت على عمر بن الخطاب بسلال خبيص عظام مملوءة، لم (ار) (٣) احسن (٤) ، فقال: ما هذه؟ فقلت: طعام اتيتك به، إنك رجل تقضي من حاجات الناس اول النهار، فإذا رجعت اصبت منه قال: اكشف عن سلة منها، قال: فكشفت، قال: عزمت عليك إذا رجعت ⦗٣١٥⦘ الا رزقت كل رجل من المسلمين منها سلة، قال: قلت: والذي يصلحك يا (امير) (٥) المؤمنين لو انفقت مال قيس كله ما بلغ ذلك، قال: فلا حاجة لي فيه، ثم دعا بقصعة فيها ثريد من خبز (خشن) (٦) ، ولحم غليظ وهو ياكل معي اكلا شهيا، فجعلت اهوي إلى (البضعة) (٧) البيضاء احسبها سناما فالوكها فإذا هي عصبة، وآخذ البضعة من اللحم فامضغها فلا اكاد اسيغها، فإذا غفل عني جعلتها بين الخوان والقصعة، ثم قال: يا (عتبة) (٨) إنا ننحر كل يوم جزورا، فاما ودكها واطائبها فلمن حضر من آفاق المسلمين، واما عنقها (فإلى) (٩) عمر (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عقبة).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (أك)، وفي الزهد لهناد (٦٩٥): (ما ألوان).
(٤) في [هـ]: زيادة (منه)، وفي [ل، م]: زيادة (وأجيد).
(٥) في [أ]: (أمر).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (خشكار).
(٧) في [أ، ب]: (القصعة).
(٨) في [أ، ب]: (عقبة).
(٩) في [أ، هـ]: (فلآل).
(١٠) صحيح.
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن فرقد السلمی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بڑی ٹوکریاں حلوے سے بھری ہوئی لایا۔ میں نے اس سے زیادہ اور مزیدار حلوہ نہیں دیکھا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: یہ کھانا میں آپ رضی اللہ عنہ کے لیے لایا ہوں۔ اس لیے کہ آپ رضی اللہ عنہایسے آدمی ہیں جو دن کا ابتدائی حصہ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے میں گزارتے ہیں اور جب آپ رضی اللہ عنہ لوٹتے ہیں تو اس میں سے کچھ تناول فرما سکتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ٹوکری سے کپڑا ہٹاؤ۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ہٹا دیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم جب واپس جاؤ تو مسلمانوں میں سے ہر آدمی کو ایسی ایک ٹوکری دینا۔ میں نے عرض کیا: قسم ہے اس ذات کی جس نے اے امیرالمؤمنین آپ رضی اللہ عنہ کو درست رکھا! اگر میں بنو قیس کا سارا مال بھی خرچ کر دوں تو وہ اتنی مقدار کو نہیں پہنچے گا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں ہے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک پیالہ منگوایا جس میں بن چھنے آٹے اور سخت گوشت کی ثرید تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ میرے ساتھ اسے بہت پسند سے کھا رہے تھے۔ میں نے ایک سفید ٹکڑے کی طرف ہاتھ بڑھایا میں اس کو کوہان کا حصہ سمجھ رہا تھا۔ میں نے اس کو چبایا تو وہ پٹھا نکلا۔ میں نے ایک گوشت کا ٹکڑا لیا میں نے اس کو چبایا پس وہ میرے حلق سے نیچے نہیں اتر رہا تھا۔ جب آپ رضی اللہ عنہ مجھ سے تھوڑے سے غافل ہوئے تو میں نے اس ٹکڑے کو پیالہ اور دسترخوان کے درمیان رکھ دیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عتبہ! یقینا ہم ہر روز ایک اونٹ نحر کرتے ہیں۔ اس کی چربی اور اچھا حصہ ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جو مسلمان دور دراز سے آئے ہوئے ہوتے ہیں اور اس کی گردن عمر کے لیے ہوتی ہے!!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35127، ترقيم محمد عوامة 33589)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35127 in Urdu