🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33588 ترقیم الشثری: -- 35126
٣٥١٢٦ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي عثمان قال: لما قدم (عتبة) (١) آذربيجان (اتى) (٢) بالخبيص فذاقه فوجده حلوا، فقال: لو صنعتم لامير المؤمنين من هذا، قال: فجعل له سفطين (عظيمين) (٣) ، ثم حملهما على بعير مع رجلين فبعث (بهما) (٤) إليه، فلما قدما على عمر قال: اي شيء هذا؟ (قالوا) (٥) : خبيص، فذاقه فإذا هو حلو، فقال: اكل المسلمين يشبع من هذا في رحله؟ قالوا: لا، قال: فردهما، ثم كتب إليه: اما بعد فإنه ليس (٦) من كد ابيلت ولا من كد امك، اشبع المسلمين مما تشبع منه في رحلك (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عقبة).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (عظمين).
(٤) في [أ، ب]: (إليهما).
(٥) في [جـ، ط، هـ]: (قال)، وزاد بعده في [هـ]: (هذا).
(٦) في [هـ]: زيادة (من كدك ولا).
(٧) صحيح.

حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ رحمہ اللہ جب آذر بائیجان آئے تو ان کے پاس حلوہ لایا گیا انہوں نے اس کو چکھا تو اس کو میٹھا پایا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر تم لوگ اس میں سے کچھ امیر المؤمنین کے لیے بناؤ تو بہت اچھا ہوگا پس انہوں نے دو بڑی ٹوکریاں آپ رضی اللہ عنہ کے لیے تیار کردیں پھر ان دونوں کو ایک اونٹ پر لاد کردو آدمیوں کے ساتھ ان کو حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا پس جب وہ دونوں حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا: یہ حلوہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو چکھا: تو آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اس کو میٹھا اور مزیدارپایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا ان کے قافلہ میں تمام مسلمان اس سے سیر ہوئے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے یہ دونوں ٹوکریاں واپس لوٹا دیں پھر ان کی طرف خط لکھا: حمدو صلوۃ کے بعد، بلاشبہ نہ یہ تمہارے باپ کی کوشش سے ہے اور نہ تمہاری ماں کی کوشش سے ہے۔ جس چیز سے تم سیر ہوتے ہو اسی چیز سے اپنے قافلے میں موجود مسلمانوں کو سیر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35126، ترقيم محمد عوامة 33588)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35126 in Urdu