مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
69. ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟
زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی
ترقیم عوامۃ: 33648 ترقیم الشثری: -- 35187
٣٥١٨٧ - حدثنا ابن إدريس عن مالك بن انس عن زيد بن اسلم عن اسلم قال: سمعت عمر يقول: والذي نفس عمر بيده لولا ان يترك آخر الناس لا شيء لهم ما افتتح على المسلمين قرية من قرى الكفار إلا قسمتها سهمانا كما قسم رسول الله ﷺ خيبر سهمانا، ولكن اردت ان يكون جرية تجري عليهم، وكرهت ان يترك آخر الناس لا شيء لهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٣٣٤)، وأحمد (٢٨٤).
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں عمر کی جان ہے! اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ بعد والے لوگ رہ جائیں گے اور ان کو کچھ حصہ نہیں ملے گا۔ تو میں جتنی بھی کافروں کی بستیاں مسلمانوں نے فتح کی ہیں ان سب کو ایسے ہی حصوں میں تقسیم کردیتا جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو حصوں میں تقسیم فرمایا تھا۔ لیکن میں نے ارادہ کیا ہے کہ ان کے لیے وظیفہ جاری کردیا جائے۔ اس لیے کہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ بعد والے لوگ ایسے رہ جائیں کہ ان کے لیے کچھ بھی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35187، ترقيم محمد عوامة 33648)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35187 in Urdu