🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟
زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33647 ترقیم الشثری: -- 35186
٣٥١٨٦ - حدثنا وكيع (قال) (١) : ثنا سفيان عن واصل (الاحدب) (٢) عن ابي وائل قال: جلست إلى شيبة بن عثمان فقال لي: جلس عمر بن الخطاب مجلسك هذا فقال لي: لقد هممت ان لا ادع في الكعبة صفراء ولا بيضاء إلا (قسمتها) (٣) بين الناس قال: قلت له: ليس ذلك إليك، قد سبقك صاحباك فلم يفعلا ذلك، قال: هما (المرءان) (٤) يقتدى بهما (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (الأحدث).
(٣) في [هـ]: (قسمها).
(٤) في [هـ]: (أكبران).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٥١)، وأحمد (١٥٣٨٢).

حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شیبہ بن عثمان رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تمہاری اس جگہ پر بیٹھے تھے اور مجھ سے فرمایا: کہ تحقیق میرا ارادہ ہے کہ میں کعبہ میں کوئی سونا چاندی نہیں چھوڑوں گا مگر میں اس کو لوگوں کے درمیان تقسیم کر دوں گا۔ میں نے ان سے کہا: اس کا آپ رضی اللہ عنہ کو اختیار نہیں ہے۔ تحقیق آپ رضی اللہ عنہ کے دو ساتھی گزر چکے اور ان دونوں نے یہ کام نہیں کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں وہ دونوں ایسی شخصیات ہیں کہ ان کی اقتداء کی جانی چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35186، ترقيم محمد عوامة 33647)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35186 in Urdu