مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
94. فيما يمتنع به من (القتل) وما هو؟ وما يحقن الدم؟
ان چیزوں کا بیان جو قتل سے روکتی ہیں اور وہ چیزیں کیا ہیں؟ اور جو چیزیں جان کو محفوظ کرتی ہیں
ترقیم عوامۃ: 33773 ترقیم الشثری: -- 35313
٣٥٣١٣ - حدثنا عبد الله بن (١) بكر السهمي قال: ثنا حاتم بن ابي صغيرة عن (النعمان) (٢) بن سالم ان (عمرو) (٣) بن اوس اخبره (ان اباه اوسا اخبره) (٤) قال: إنا لقعود عند رسول الله ﷺ وهو يقص علينا ويذكرنا إذ اتاه رجل فساله فقال رسول الله ﷺ:"اذهبوا فاقتلوه"، فلما ولى الرجل دعاه رسول الله ﷺ فقال:"هل تشهد ان لا إله إلا الله؟" قال: نعم، قال:"اذهبوا فخلوا سبيله، وإنما امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا الله، فإذا فعلوا ذلك حرم (علي) (٥) دماؤهم واموالهم" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (أبى).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (عمر).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (عمر).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، ح، ط].
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦١٦٣)، وابن ماجه (٣٩٢٩)، والنسائي ٧/ ٨١، والطيالسي (١١١٠)، والدارمي ١٨/ ٢٢، وأبو يعلى (٦٨٦٢)، وعبد الرزاق (١٨٦٩٨).
حضرت اویس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں وعظ و نصیحت فرما رہے تھے۔ کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ پوچھا: اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اس کو قتل کردو۔ جب وہ آدمی واپس جانے کے لیے پلٹا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اس کا راستہ خالی چھوڑ دو اس لیے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ و ہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ اور جب انہوں نے ایسا کرلیا تو مجھ پر ان کی جانیں اور ان کا مال حرام ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35313، ترقيم محمد عوامة 33773)
1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35313 in Urdu