🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. في رخص في التحريق في أرض العدو وغيرها
جس نے دشمن کی زمین یا اس کے علاوہ کسی جگہ میں جلانے میں رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33824 ترقیم الشثری: -- 35364
٣٥٣٦٤ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن ابي حصين عن سويد بن غفلة ان عليا حرق زنادقة بالسوق، فلما رمى عليهم بالنار قال: صدق الله ورسوله، ثم ⦗٣٨٥⦘ انصرف، (فاتبعته) (١) ، فالتفت إلي قال: سويد؟ قلت: نعم، فقلت: يا امير المؤمنين سمعتك تقول شيئا؟ فقال: يا سويد (إني (٢) بقوم) (٣) جهال، فإذا سمعتني اقول: قال رسول الله ﷺ فهو حق (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: زيادة (مع).
(٣) في [ب]: (أن يقوم).
(٤) صحيح.

حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے زنادقہ کو بازار میں جلا ڈالا جب ان پر آگ پھینکی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ اللہ اور اس کے رسول 5 نے سچ فرمایا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ واپس لوٹ گئے میں بھی آپ رضی اللہ عنہ کے پیچھے ہو لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے۔ اور پوچھا: کہ سوید ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! میں نے سنا کہ آپ رضی اللہ عنہ کچھ فرما رہے تھے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے سوید! بیشک میں جاہل لوگوں کے ساتھ ہوں۔ جب تم سنو کہ میں کچھ کہہ رہا ہوں تو وہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے اور وہ بالکل حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35364، ترقيم محمد عوامة 33824)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35364 in Urdu