مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
98. في رخص في التحريق في أرض العدو وغيرها
جس نے دشمن کی زمین یا اس کے علاوہ کسی جگہ میں جلانے میں رخصت دی
ترقیم عوامۃ: 33825 ترقیم الشثری: -- 35365
٣٥٣٦٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن عبيد عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء (١) ويصلون مع (الناس) (٢) ، وكانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتي بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد، او قال: في السجن، ثم قال: يا ايها الناس ما ترون في قوم كانوا ياخذون معكم العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكن اصنع بهم كما صنعوا بابينا إبراهيم، فحرقهم بالنار (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (والرزق).
(٢) في [ب]: (للناس).
(٣) منقطع؛ عبيد لا يروي عن علي.
حضرت عبد الرحمن بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عبید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ کچھ لوگ تھے جو عطیات اور تنخواہیں لیتے تھے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور پوشیدگی میں بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کے پاس لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو مسجد میں یا جیل خانہ میں قید کردیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ عطیات اور تنخواہیں لیتے ہیں اور ان بتوں کی پوجا کرتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: آپ رضی اللہ عنہان کو قتل کردیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ میں ان کے ساتھ وہی معاملہ کروں گا جو انہوں نے ہمارے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو آگ میں جلا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35365، ترقيم محمد عوامة 33825)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35365 in Urdu