مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
124. في الغنيمة كيف (تقسم؟)
غنیمت کیسے تقسیم کی جائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 33982 ترقیم الشثری: -- 35527
٣٥٥٢٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن محمد قال: في المغنم خمس لله وسهم (للنبي) (١) ﷺ والصفي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (النبي).
(٢) مرسل ضعيف؛ ابن سيرين تابعي، وأشعث ضعيف.
حضرت محمد غنیمت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ غنیمت میں خمس اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے نبی کا حصہ ہے اور غنیمت میں اللہ کے نبی 5 کے لیے صفی ہے۔ (صفی وہ خاص حصہ جس کو اللہ کے نبی 5 تقسیم غنیمت سے قبل ہی اپنے لیے الگ فرما لیں) حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی کے لیے غنیمت میں بہترین قیدی کو الگ کیا گیا، پھر خمس نکا لا گیا، پھر لوگوں کے حصہ میں سے خواہ وہ حاضر ہو یا غائب حصہ نکالا گیا۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن اللہ کے نبی 5 نے حضرت صفیہ بنت حیی کو بطور صفی الگ فرما لیا تھا۔ اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خیبر والے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ بنت حیی کو الگ فرما لیا تھا پھر ان سے نکاح فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35527، ترقيم محمد عوامة 33982)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35527 in Urdu