🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
135. في أمان المرأة والمملوك
خاتون اور غلام کا امان دینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34071 ترقیم الشثری: -- 35625
٣٥٦٢٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن ابي هند عن ابي مرة مولى عقيل بن ابي طالب عن ام هانئ ابنة ابي طالب قالت: لما فتح ⦗٤٤٩⦘ رسول الله ﷺ مكة فر (إلي) (١) رجلان من احمائي فاجرتهما -او كلمة تشبهها- فدخل علي اخي علي بن ابي طالب فقال: لاقتلنهما (قالت) (٢) : فاغلقت الباب عليهما، ثم جئت رسول الله ﷺ باعلى مكة فقال:"مرحبا و (اهلا) (٣) بام هانئ، ما جاء بك؟" (قالت) (٤) : قلت: يا نبي الله، فر إلي رجلان من احمائي فدخل علي اخي علي بن ابي طالب فزعم انه قاتلهما، فقال:"لا، قد اجرنا من اجرت، وامنا من امنت" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: (قال).
(٣) في [ب]: (هلا).
(٤) في [هـ]: (قال).
(٥) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه مسلم (٣٣٦)، كتاب صلاة المسافرين (٨١)، وأحمد (٢٦٨٩٢).

حضرت ابو مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح فرمایا: تو حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے خاوند کے دو رشتہ دار بھاگ کر میرے پاس آئے تو میں نے ان کو پنادہ دے دی، میرے بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور فرمایا: میں ان کو ضرور قتل کروں گا، حضرت ام ھانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ان دونوں کو کمرے میں بند کردیا اور میں رسول اکرم 5 کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھ کر فرمایا: خوش آمدید ام ھانی رضی اللہ عنہا! خیریت سے تشریف لائی ہو؟ میں نے عرض کیا کہ: اے اللہ کے نبی 5! میرے خاوند کے خاندان کے دو شخص بھاگ کر میرے پاس آئے تو میں نے ان کو پناہ دے دی، میرے بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور ان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: نہیں (ان کو قتل نہیں کیا جائے گا) جس کو تو نے پناہ دی اس کو ہم نے بھی پناہ دی اور جس کو تو نے امن دیا ا س کو ہم نے بھی امن دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35625، ترقيم محمد عوامة 34071)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35625 in Urdu