مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
137. من كره أن يعطى في الأمان ذمة الله
جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ امان میں اﷲ کا ذمہ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 34088 ترقیم الشثری: -- 35642
٣٥٦٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن ابيه ان النبي ﷺ كان إذا بعث اميرا على جيش او سرية اوصاه فقال:"إذا حاصرتم اهل حصن فارادوكم على ان (تجعلوا) (١) لهم ذمة الله وذمة (رسول الله) (٢) ﷺ فلا تجعلوا لهم ذمه الله ولا ذمة رسوله، ولكن اجعلوا لهم ذمتكم وذمة ابائكم، فإنكم إن (تخفروا) (٣) ذممكم وذمم آبائكم اهون من ان (تخفروا) (٤) ذمة الله وذمة رسوله ﷺ" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يجعلوا).
(٢) في [جـ]: (رسوله).
(٣) في [ط، هـ]: (تحقروا).
(٤) في [أ، هـ]: (تحقروا)، وفي [س]: (تحفروا).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٣١)، وأحمد ٥/ ٣٥٢ (٢٣٠٢٨).
حضرت سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی لشکر روانہ فرماتے تو اس کے امیر کو یہ وصیت فرماتے کہ: جب تم کسی قلعہ کا محاصرہ کرو، پھر وہ تم سے چاہیں کہ تم ان کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ دو تو ان کے لیے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ مت بناؤ، بلکہ ان کے لیے اپنا اور اپنے آباؤ اجداد کا ذمہ بناؤ، اس لیے کہ تم اپنے اور اپنے آباؤ اجداد کے ذمہ توڑ دو یہ زیادہ آسان ہے اس بات سے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ کو توڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35642، ترقيم محمد عوامة 34088)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35642 in Urdu