مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
146. سهم ذوي القربى لمن هو؟
ذوی القربی کا حصہ کس کیلئے ہے؟
ترقیم عوامۃ: 34134 ترقیم الشثری: -- 35693
٣٥٦٩٣ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: ثنا هاشم بن (بريد) (١) قال: حدثني حسين بن ميمون عن عبد الله بن عبد الله عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: سمعت عليا يقول: قلت: يا رسول الله إن رايت ان (توليني) (٢) حقنا من الخمس في كتاب الله، فاقسمه حياتك كي لا ينازعنيه احد بعدك، قال: (نفعل) (٣) ذلك، قال: فولانيه رسول الله ﷺ فقسمته حياة رسول الله ﷺ، ثم ولانيه ابو بكر، فقسمته حياة ابي بكر، ثم ولانيه عمر، فقسمته حياة عمر، حتى كانت آخر سنة من (٤) سني عمر، فاتاه مال كثير فعزل حقنا، ثم ارسل إلي فقال: هذا حقكم فخذه فاقسمه حيث كنت تقسمه، فقلت: يا امير المؤمنين، بنا عنه العام غنى وبالمسلمين إليه حاجة، فرده (عليه) (٥) تلك السنة، ثم لم يدعنا إليه احد بعد عمر، حتى قمت مقامي هذا، فلقيت العباس بعد ما خرجت من عند عمر فقال: يا علي، لقد حرمتنا الغداة شيئا لا يرد علينا ابدا إلى يوم القيامة، وكان رجلا (داهيا) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يزيد).
(٢) في [أ، ب، جـ، هـ]: (تولينا).
(٣) في [هـ]: (ففعل).
(٤) في [أ، ب]: زيادة (آخر).
(٥) في [هـ]: (عليهم).
(٦) في [أ، ب]: (داهنًا).
(٧) مجهول؛ لجهالة حسين بن ميمون، أخرجه أحمد (٦٤٦)، وأبو داود (٢٩٨٤)، والحاكم ٢/ ١٢٨، والبيهقي ٦/ ٣٤٣، وأبو يعلى (٣٦٤)، والبزار (٦٢٦)، وابن زنجويه (١٢٤٥)، والعقيلي ١/ ٢٥٣، والمزي ٦/ ٤٩٠، وابن شبه (١٠٥٧).
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! اگر آپ مناسب سمجھیں تو کتاب اللہ کے خمس میں سے جو ہمارا حصہ ہے اس کا مجھے ولی بنادیں تاکہ میں آپ کی زندگی میں ہی اس کو تقسیم کر دوں، تاکہ آپ کے بعد کوئی مجھ سے جھگڑا نہ کرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کریں گے، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا ولی بنادیا۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی اس کو تقسیم کردیا، پھر حضرت ابوبکر صدیق نے مجھے ولی بنایا تو میں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی میں ہی اس کو تقسیم کردیا۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے ولی بنایا تو میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی میں اس کو تقسیم کردیا۔ یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کا آخری سال آگیا، ان کے پاس بہت زیادہ مال آیا انہوں نے ہمارا حق الگ کیا، پھر مجھے بلا بھیجا اور فرمایا یہ تمہارا حق ہے یہ لے لو اور جہاں تم تقسیم کیا کرتے تھے وہاں تقسیم کرلو میں نے عرض کیا اے امیرالمومنین رضی اللہ عنہ اس سال ہم اس سے مستغنی ہیں جب کہ مسلمانوں کو اس کی زیادہ ضرورت ہے، پس اس سال ان کو وہ واپس کردیا پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعد کسی نے ہمیں اس کی طرف نہیں بلایا یہاں تک کہ میں اس مقام پر کھڑا ہوں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے نکلنے کے بعد میری حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی انہوں نے فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ آپ نے صبح ہمیں ایک چیز سے (حق سے) محروم کردیا اب قیامت تک ہمیں نہیں دیا جائے گا۔ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ عمدہ رائے والے شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35693، ترقيم محمد عوامة 34134)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35693 in Urdu