مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
161. ما ذكر في الغلول
خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
ترقیم عوامۃ: 34216 ترقیم الشثری: -- 35776
٣٥٧٧٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ابي (حيان) (١) عن ابي زرعة عن ابي هريرة قال: قام فينا رسول الله ﷺ خطيبا فذكر الغلول فعظمه وعظم امره ثم قال:" (٢) ايها الناس لا الفين احدكم يجيء يوم القيامة على رقبته بعير له رغاء يقول: يا رسول الله اغثني، فاقول: لا املك لك (شيئا، قد بلغتك، ولا الفين احدكم يجيء يوم القيامة على رقبته بقرة لها خوار يقول: يا رسول الله اغثني، فاقول لا املك لك) (٣) شيئا، قد بلغتك، ولا الفين احدكم يجيء يوم القيامة على رقبته فرس له حمحمة يقول: يا رسول الله اغثني، فاقول لا املك لك شيئا، قد بلغتك، ولا الفين احدكم يجيء يوم القيامة وعلى رقبته صامت، يقول: يا رسول الله اغثني، فاقول: لا املك لك شيئا، قد بلغتك، ولا الفين احدكم يجيء يوم القيامة على رقبته نفس لها صياح، فيقول: يا رسول الله اغثني، فاقول: لا املك لك شيئا قد بلغتك" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حبان).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (أنها).
(٣) سقط ما بين القوسين من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٧٣)، ومسلم (١٨٣١).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیانت کا ذکر فرمایا اور اس گناہ کی بڑائی بیان کرتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر ایک اونٹ ہو اور وہ اونٹ آواز نکال رہا ہو اور وہ کہے کہ اے اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے تو میں اس کو کہوں میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تجھے اپنا پیغام پہنچا دیا تھا، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن میں گائے ہو اور اس کیلئے گائے کی آواز ہو اور وہ کہے اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے، میں اس کو کہوں میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں تجھے پیغام پہنچا چکا تھا، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر گھوڑے کی خیانت کا بوجھ ہو اور اس کی آواز اور وہ مجھ سے کہے کہ اے اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے میں کہوں کہ میں تیرے متعلق کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں تجھے اپنا پیغام پہنچا چکا تھا اور تم میں سے کوئی شخص میرے پاس قیامت کے دن اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر سونے یا چاندی کی خیانت کا بوجھ ہو اور وہ کہے اے اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے میں کہوں گا میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تجھے پپغام پہنچا چکا ہوں، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر کسی انسان کی خیانت کا بوجھ ہو اور اس کیلئے اس کی آواز ہو وہ مجھ سے کہے اے اللہ کے رسول! میری مدد کیجئے میں کہوں گا میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں اپنا پیغام پہنچا چکا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35776]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35776، ترقيم محمد عوامة 34216)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35776 in Urdu