مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
169. السباق على الإبل
اونٹ پر مسابقہ کرنا
ترقیم عوامۃ: 34270 ترقیم الشثری: -- 35833
٣٥٨٣٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حميد عن انس قال: كانت ناقة لرسول الله ﷺ تسمى العضباء، فكانت لا تسبق، فجاء اعرابي على قعود له فسبقها، فشق ذلك على المسلمين فلما راى رسول الله ﷺ ما في وجوههم قالوا: يا رسول الله سبقت العضباء، فقال رسول الله ﷺ:"حق على الله ان لا (يرتفع) (١) في الدنيا (شيء) (٢) إلا وضعه" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (يرفع).
(٢) في [هـ]: (شيئًا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٧١)، وأحمد (١٢٠١٠).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عضباء نامی ایک اونٹنی تھی، جو کبھی ریس نہیں ہاری تھی ایک اعرابی آیا اور اس سے سبقت لے گیا، مسلمانوں پر یہ بہت گراں گزرا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے چہروں پر ناگواری کے اثرات دیکھے تو لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول 5! عضباء ہار گئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کیلئے یہ بات ثابت ہے کہ دنیا میں کسی چیز کو بلند نہیں کرتے مگر پھر اس کو پست فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35833، ترقيم محمد عوامة 34270)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35833 in Urdu