مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. حديث اليمامة ومن شهدها
جنگ یمامہ کا تذکرہ
ترقیم عوامۃ: 34414 ترقیم الشثری: -- 35980
٣٥٩٨٠ - حدثنا ابو معاوية عن هشام عن ابيه قال: كانت في بني سليم ردة فبعث إليهم ابو بكر خالد بن الوليد، فجمع منهم (اناسا) (١) في حظيرة حرقها عليهم بالنار، فبلغ ذلك عمر، فاتى (ابا) (٢) بكر فقال: انزع رجلا يعذب بعذاب الله، فقال ابو بكر: والله لا اشيم سيفا سله الله على عدوه حتى يكون الله هو يشيمه، وامره فمضى من وجهه ذلك إلى (مسيلمة) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أناس).
(٢) في [أ، هـ]: (أبو).
(٣) في [هـ]: (مسلمة).
(٤) منقطع، عروة بن الزبير لم يدرك ذلك.
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب بنو سلیم کے لوگ مرتد ہونے لگے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر دے کر ان کی طرف روانہ فرمایا۔ وہاں انہوں نے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرکے انہیں آگ لگا دی۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ آپ کو چاہئے کہ ایسے شخص کو قیادت سے معزول کردیں جو وہ عذاب دیتا ہے جو عذاب اللہ کا حق ہے! حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ خدا کی قسم میں ایسے اللہ کی تلوار کو نیام میں نہیں رکھ سکتا جب تک کہ اللہ تعالیٰ خود اپنی تلوار کو نیام میں نہ رکھ دے۔ پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو مسیلمہ کی طرف جانے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35980، ترقيم محمد عوامة 34414)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35980 in Urdu