مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34449 ترقیم الشثری: -- 36020
٣٦٠٢٠ - حدثنا ابن إدريس عن حنش بن الحارث عن (ابيه) (١) قال: مرت النخع بعمر فاقامهم فتصفحهم وهم الفان وخمسمائة، وعليهم رجل يقال له ارطاة، فقال: إني لارى (السرو) (٢) فيكم متربعا سيروا إلى إخوانكم من اهل العراق، فقالوا: (لا) (٣) بل نسير إلى الشام، قال: سيروا إلى العراق، فقالوا: لا إكراه في الدين، فقال: سيروا إلى العراق، فلما قدموا العراق جعلوا يسحبون المهر فيذبحونه، فكتب إليهم اصلحوا فإن في الامر معقلا او نفسا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أمه).
(٢) أي: بالغ الشرف، وفي [أ، ب]: (السرور).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة والد حنش.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نخعی لوگوں کے پاس سے گزرے اور انہیں گنا تو وہ اڑھائی ہزار تھے۔ ان کے سربراہ کا نام ارطاۃ تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ میں تم میں عزت کو اترتے ہوئے دیکھتا ہوں تم عراق میں اپنے بھائیوں کے پاس چلے جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ہم تو شام کی طرف جائیں گے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم عرا ق کی طرف جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم عراق کی طرف جاؤ۔ پس وہ عراق کی طرف گئے تو انہوں نے وہاں گھوڑے کے بچے کو پکڑ کر ذبح کرنا شروع کردیا۔ حضرت عمر نے انہیں خط لکھا: تم درست ہو جاؤ۔ اس لیے کہ ایسے معاملہ میں جان اہم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36020، ترقيم محمد عوامة 34449)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36020 in Urdu