مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34468 ترقیم الشثری: -- 36039
٣٦٠٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الاحول قال: (سال) (١) (صبيح) (٢) ابا عثمان النهدي وانا اسمع فقال له: هل ادركت النبي ﷺ؟ قال: نعم، اسلمت على عهد النبي ﷺ، واديت إليه ثلاث صدقات ولم القه، وغزوت على ⦗٣٥⦘ عهد عمر غزوات، شهدت فتح القادسية وجلولاء (وتستر) (٣) ونهاوند واليرموك وآذربيجان ومهران ورستم، فكنا ناكل السمن ونترك الودك، فسالته عن الظروف، فقال: لم نكن نسال عنها -يعني طعام المشركين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (شيخ).
(٣) في [أ، ب]: (وتسرد).
(٤) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٧/ ٩٧، والخطيب في التاريخ ١٠/ ٢٠٤، والعجلي في معرفة الثقات ٢/ ٤١٦، وابن عساكر ٣٥/ ٤٧٤، وابن عبد البر في الاستيعاب ٢/ ٨٥٤.
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ صبیح نے ابو عثمان نہدی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام لایا تھا اور تین مرتبہ آپ کی طرف زکوٰۃ بھی بھجوائی تھی، لیکن میری حضور سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مختلف لڑائیوں میں حصہ لیا، میں قادسیہ، جلولائ، تستر، نہاوند، یرموک، آذربائیجان، مہران اور رستم کی لڑائی میں شریک رہا۔ ہم چربی کھایا کرتے تھے اور تیل چھوڑ دیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے مشرکین کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے بارے میں سوال نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36039، ترقيم محمد عوامة 34468)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36039 in Urdu