مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34488 ترقیم الشثری: -- 36060
٣٦٠٦٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا اسباط بن نصر عن السدي عن عبد خير عن الربيع بن خثيم عن عبد الله بن سلام وقع له في سهمه عجوز يهودية، فمر براس الجالوت فقال: يا راس الجالوت، تشتري مني هذه الجارية؟ فكلمها فإذا هي على دينه، قال: بكم، قال: باربعة آلاف، قال: لا حاجة لي فيها، فحلف عبد الله بن سلام: لا ينقصه، فسار عبد الله بن سلام بشيء فقرا هذه الآية: ﴿وإن ياتوكم اسارى تفادوهم﴾ [البقرة: ٨٥] الآية، فقال عبد الله بن سلام: انت؟ قال: نعم، قال: لتشترينها او لتخرجن من دينك، قال: قد اخذتها، قال: فهب لي ما شئت، قال: فاخذ منه الفين ورد عليه الفين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي وأسباط صدوقان على الصحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ١/ ٣٩٩، وإسحاق كما في المطالب العالية (٢٠٨٦).
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام کو نہاوند کے مال غنیمت کے حصے میں ایک بوڑھی یہودن ملی۔ وہ اسے لے کر یہودیوں کے ایک مالدار سردار کے پاس سے گزرے اور اس سے کہا کہ کیا اس کو خریدو گے۔ اس نے بڑھیا سے بات کی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اس کے دین پر ہے۔ اس نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے؟ حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ چار ہزار میں۔ اس نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے قسم کھائی کہ وہ اس سے کم نہیں کریں گے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن سلام سے اس نے سرگوشی کی اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَإِنْ یَأْتُوکُمْ أُسَارَی تُفَادُوہُمْ } پھر اس نے کہا کہ تم عبد اللہ بن سلام ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں۔ پھر اس سے کہا کہ یا تو یہ باندی مجھے بیچو یا اپنے دین سے نکل جاؤ۔ اس نے کہا کہ میں نے اس باندی کو لے لیا تم جو چاہو اس کی قیمت میں سے مجھے ہدیہ کردو۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے دو ہزار لے لئے اور دو ہزار اسے واپس کردیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36060، ترقيم محمد عوامة 34488)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36060 in Urdu