🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34510 ترقیم الشثری: -- 36082
٣٦٠٨٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة عن زرارة بن (١) اوفى عن مطرف بن مالك انه قال: شهدت فتح تستر مع الاشعري، قال: فاصبنا دانيال بالسوس، قال: (فكان اهل) (٢) السوس إذا (اسنتوا) (٣) اخرجوه (فاستسقوا) (٤) به، واصبنا معه ستين جرة نحتمة، قال: ففتحنا جرة من ادناها وجرة من اوسطها وجرة من اقصاها، فوجدنا في كل جرة عشرة آلاف، قال همام: ما اراه (إلا قال) (٥) : عشرة آلاف، واصبنا معه ريطتين من (كتان) (٦) ، واصبنا معه ربعة فيها كتاب، وكان اول رجل وقع عليه (رجل) (٧) من بلعنبر يقال (له) (٨) (حرقوس) (٩) ، قال: (فاعطاه) (١٠) الاشعري (الريطتين) (١١) واعطاه مائتي درهم، قال: ثم إنه طلب إليه (الريطتين) (١٢) بعد ذلك فابى ان يردهما (١٣) وشقهما عمائم بين اصحابه. - قال: وكان معنا اجير نصراني يسمى نعيما (قال) (١٤) : بيعوني هذه الربعة بما فيها، قالوا: إن لم يكن فيها ذهب او فضة او كتاب الله، (قال) (١٥) : فإن الذي فيها ⦗٦٢⦘ كتاب الله، فكرهوا ان (يبيعوه) (١٦) الكتاب، (فبعناه) (١٧) الربعة بدرهمين، ووهبنا له الكتاب، قال قتادة: فمن ثم كره بيع المصاحف لان الاشعري واصحابه كرهوا بيع ذلك الكتاب (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب]: (استوا)، وفي [هـ]: (أسنوا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (فاستقوا).
(٥) في [جـ]: تقديم وتأخير (قال: إلا).
(٦) في [ب]: (كتاب).
(٧) سقط من: [ط، ك، هـ].
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) في [ط، هـ]: (حرقوص).
(١٠) في [هـ]: (أعطاه).
(١١) في [هـ]: (الربطتين).
(١٢) في [هـ]: (الربطتين).
(١٣) في [جـ]: زيادة (عليه).
(١٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(١٥) سقط من: [ب].
(١٦) في [أ، ط، هـ]: (فيبيعوا).
(١٧) في [أ، ب]: (فسأله)، وفي [جـ]: (فبعنا له).
(١٨) حسن؛ مطرف صدوق، ذكره ابن حبان في الثقات، وروى عنه جمع.

حضرت مطرف بن مالک فرماتے ہیں کہ میں تستر کی فتح میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ مقام سوس میں ہمیں حضرت دانیال علیہ السلام کی قبر ملی۔ اہل سوس کا معمول تھا کہ جب ان کے یہاں قحط آتا تو وہ ان کے ذریعے بارش طلب کیا کرتے تھے۔ ہمیں ان کے ساتھ ساٹھ گھڑے ملے جن کے منہ مہر سے بند کئے گئے تھے۔ ہم نے ایک گھڑے کو نیچے سے، ایک کو درمیان سے اور ایک کو اوپر سے کھولا تو ہر گھڑے میں دس ہزار درہم تھے۔ ساتھ ہمیں روئی کے کپڑے کے دو بنڈل ملے اور کتابوں کی ایک الماری ملی۔ سب سے پہلے بلعنبر کے ایک آدمی نے حملہ کیا تھا جس کا نام حرقوس تھا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اسے دو بنڈل اور دو سو درہم دیئے۔ بعد میں اس سے یہ دو بنڈل واپس مانگے گئے تو اس نے دینے سے انکار کردیا اور اسے کاٹ کر اپنے ساتھیوں کو عمامے بنا دیئے۔ راوی کہتے ہیں کہ اس جنگ میں ہمارے ساتھ ایک نصرانی مزدور تھا جس کا نام ”نُعیم“ تھا۔ اس نے کہا کہ مجھے یہ الماری بیچ دو۔ اس سے کہا گیا کہ اگر اس میں سونا یا چاندی یا اللہ کی کتاب نہ ہو تو لے لو۔ دیکھا گیا تو اس میں اللہ کی کتاب تھی۔ لہٰذا لوگوں نے کتاب کے بیچنے کو ناپسند خیال کیا اور الماری اسے دو درہم میں بیچ دی اور کتاب اسے ہدیہ کردی۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد سے مصاحف کی بیع کو مکروہ خیال کیا جانے لگا کیونکہ حضرت اشعری اور ان کے ساتھیوں نے اسے مکروہ خیال کیا تھا۔ حضرت ابو تمیمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا کہ حضرت دانیال کی قبر کو بیری اور ریحان کے پانی سے غسل دو اور ان کی نماز جنازہ پڑھو، کیونکہ انہوں نے دعا کی تھی کہ صرف مسلمان ہی ان کے وارث بنیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36082، ترقيم محمد عوامة 34510)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36082 in Urdu