🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34505 ترقیم الشثری: -- 36077
٣٦٠٧٧ - حدثنا قراد ابو نوح قال: حدثنا عثمان بن معاوية القرشي عن ابيه عن عبد الرحمن بن ابي بكرة قال: لما نزل ابو موسى بالناس على الهرمزان ومن معه بتستر، (قال) (١) : اقاموا سنة او نحوها لا يخلصون إليه، قال: (وقد) (٢) كان الهرمزان قتل رجلا من (دهاقنتهم) (٣) وعظمائهم، فانطلق اخوه حتى اتى ابا موسى فقال: ما يجعل لي إن (دللتك) (٤) على المدخل. قال: سلني ما شئت، قال: اسالك ان تحقن دمي ودماء اهل بيتي وتخلي بيننا وبين ما في ايدينا من اموالنا ومساكننا، قال: فذاك لك، قال: ابغني إنسانا سابحا ذا عقل ولب ياتيك بامر بين. ⦗٥٤⦘ قال: فارسل ابو موسى إلى مجزاة بن ثور السدوسي فقال له: ابغني رجلا من قومك سابحا ذا عقل ولب، وليس بذاك في خطره، فإن اصيب كان مصابه على المسلمين يسيرا، وإن سلم جاءنا (بثبت) (٥) ، فإن لا ادري ما جاء به هذا الدهقان ولا آمن له ولا اثق به، قال: فقال مجزاة: قد وجدت، قال: من هو؟ فات به، قال: انا هو، قال ابو موسى: يرحمك الله! ما هذا اردت فابغني رجلا. قال: فقال مجزاة بن ثور: والله لا اعمد إلى عجوز من بكر بن وائل (افدي ابن) (٦) ام مجزاة بابنها، قال: اما إذا ابيت (فسر) (٧) . فلبس الثياب البيض واخذ منديلا واخذ معه خنجرا، ثم انطلق إلى الدهقان حتى (سبح) (٨) ، فاجاز المدينة فادخله من مدخل الماء حيث يدخل على اهل المدينة. قال: فادخله في مدخل شديد يضيق به احيانا حتى ينبطح على بطنه، ويتسع احيانا فيمشي قائما، ويحبو في بعض ذلك حتى دخل المدينة، وقد امر ابو موسى ان يحفظ طريق باب المدينة وطريق (السور) (٩) ومنزل الهرمزان، فانطلق به الدهقان حتى (اراه) (١٠) طريق السور وطريق الباب. ثم انطلق به إلى منزل الهرمزان، وقد كان ابو موسى اوصاه: ان لا تسبقني بامر، فلما راى الهرمزان (قاعدا وحوله دهاقنته وهو يشرب فقال للدهقان: هذا الهرمزان؟) (١١) قال: نعم، قال: هذا الذي لقي المسلمون منه ما لقوا، اما والله ⦗٥٥⦘ لاريحنهم منه، قال: فقال له الدهقان: لا تفعل فإنهم (يتحرزون) (١٢) ويحولون بينك وبين دخول هذا المدخل، فابى مجزاة إلا ان يمضي على رايه على قتل العلج، فاداره الدهقان و (الاصه) (١٣) ان (يكف) (١٤) عن قتله، فابى، فذكر الدهقان قول ابي موسى له: اتق ان لا تسبقني، بامر، فقال: اليس قد امرك صاحبك ان لا تسبقه بامر؟ فقال: (هاه اما) (١٥) والله (لولا هذا) (١٦) لاريحنهم منه. فرجع مع الدهقان إلى منزله فاقام يومه حتى امسى، ثم رجع إلى ابي موسى فندب ابو موسى الناس معه، فانتدب ثلاثمائة ونيف، فامرهم ان يلبس الرجل ثوبين لا يريد عليه، وسيفه، ففعل القوم، قال: فقعدوا على شاطئ النهر ينتظرون مجزاة ان ياتيهم وهو عند ابي موسى يوصيه ويامره. قال عبد الرحمن بن ابي بكرة: وليس لهم هم غيره -يشير إلى الموت، لانظرن (إلى) (١٧) ما يصنع والمائدة موضوعة بين يدي ابي موسى، قال: فكانه (استحيا) (١٨) ان لا يتناول من المائدة شيئا، قال: فتناول حبة من عنب فلاكها، فما قدر على ان يسيغها واخذها رويدا فنبذها تحت الخوان، وودعه ابو موسى واوصاه فقال مجزاة لابي موسى: إني اسالك شيئا فاعطنيه، قال: لا تسالني شيئا إلا اعطيتكه، قال: فاعطني سيفك اتقلده إلى سيفي، فدعا له بسيفه فاعطاه إياه. ⦗٥٦⦘ فذهب إلى القوم وهم (ينتظرونه) (١٩) حتى كان في (وسط) (٢٠) منهم فكبر ووقع في الماء ووقع القوم جميعا، قال: يقول عبد الرحمن بن ابي بكرة: (كانهم) (٢١) البط فسبحوا حتى (جاوزوا) (٢٢) ، ثم انطلق بهم إلى (النقب) (٢٣) الذي يدخل الماء منه فكبر، ثم دخل. فلما افضى إلى المدينة فنظر لم (يتم) (٢٤) معه إلا خمسة وثلاثون او ستة وثلاثون رجلا، فقال لاصحابه: الا اعود إليهم فادخلهم؟ فقال رجل من اهل الكوفة يقال له الجبان لشجاعته: غيرك فليقل هذا يا مجزاة، إنما عليك نفسك، فامض لما امرت به، فقال (له) (٢٥) : اصبت. فمضى بطائفة منهم إلى الباب فوضعهم عليه ومضى بطائفة إلى السور، ومضى بمن بقي حتى سعد إلى السور، فانحدر عليه علج من الاساورة (ومعه نيزك) (٢٦) فطعن مجزاة (فاثبته) (٢٧) ، فقال (لهم) (٢٨) مجزاة: امضوا لامركم، لا يشغلنكم عني شيء، فالقوا عليه برذعة ليعرفوا مكانه ومضوا، وكبر المسلمون على السور و (عند) (٢٩) باب المدينة وفتحوا الباب واقبل المسلمون على عادتهم حتى ⦗٥٧⦘ دخلوا المدينة، قال: قيل للهرمزان: (هذه) (٣٠) العرب قد دخلوا، قال: لا شك انهم قد (دحسوها) (٣١) قال: من اين دخلوا؟ امن السماء، قال: وتحصن في قصبة له. واقبل ابو موسى يركض على فرس له عربي حتى دخل على انس بن مالك وهو على الناس، قال: لكن نحن يا ابا حمزة لم نصنع اليوم شيئا، وقد (فرغوا) (٣٢) من القوم (قتلوا) (٣٣) من قتلوا، واسروا من اسروا، واطافوا بالهرمزان (بقصبته) (٣٤) (فلم يخلصوا) (٣٥) إليه حتى امنوه، ونزل على حكم عمر بن الخطاب امير المؤمنين. قال: فبعث بهم ابو موسى مع انس الهرمزان واصحابه، فانطلقوا بهم حتى قدموا على عمر، قال: فارسل إليه انس: ما ترى في هؤلاء؟ ادخلهم عراة مكتفين، او آمرهم فياخذون حليهم و (بزتهم) (٣٦) ، قال: فارسل إليه عمر: لو (ادخلتهم) (٣٧) كما تقول عراة مكتفين لم يزيدوا على ان يكونوا اعلاجا، ولكن ادخلهم عليهم حليهم و (بزتهم) (٣٨) حتى يعلم المسلمون ما افاء الله عليهم، فامرهم فاخذوا (بزتهم) (٣٩) وحليهم. ⦗٥٨⦘ ودخلوا على عمر، فقال الهرمزان لعمر: يا امير المؤمنين! (اي كلام اكلمك، اكلام رجل حي له بقاء، او كلام رجل مقتول؟ قال: فخرجت من عمر كلمة لم يردها: تكلم فلا باس عليك، فقال له الهرمزان: يا امير المؤمنين) (٤٠) قد علمت كيف منا وكنتم إذ كنا على ضلالة جميعا، كانت القبيلة من قبائل العرب (ترى) (٤١) نشابة بعض اساورتنا فيهربون (الارض) (٤٢) البعيدة، فلما هداكم الله فكان معكم لم (نستطع) (٤٣) نقاتله. فرجع بهم انس، فلما امسى عمر ارسل إلى انس ان اغد علي باسراك اضرب اعناقهم، فاتاه انس فقالوا: ولله يا عمر ما ذاك لك، قال: ولم؟ قال: إنك قد قلت للرجل: تكلم فلا باس عليك، قال: لتاتيني على هذا ببرهان او لاسوءنك، قال: فسال انس القوم جلساء عمر فقال: اما قال عمر للرجل تكلم فلا باس عليك؟ قالوا: بلى! فكبر ذلك على عمر، قال: اما (لا) (٤٤) .. فاخرجهم عني. فسيرهم إلى قرية يقال له: دهلك في البحر، فلما توجهوا بهم رفع عمر يديه فقال: اللهم اكسرها بهم -ثلاثا، فركبوا السفينة، فاندقت بهم وانكسرت، وكانت قريبة من الارض فخرجوا، فقال رجل من المسلمين: لو دعا ان يغرقهم لغرقوا ولكن إنما قال: اكسرها بهم قال: فاقرهم (٤٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قالوا).
(٢) في [أ، ب]: (فقد).
(٣) في [أ، ب]: (دهاقينهم).
(٤) في [أ، ب]: (مللتك)، وفي [جـ]: (ملكتك)، وفي [س]: (ادخلتك).
(٥) في [هـ]: (سب).
(٦) في [هـ]: (أتداين).
(٧) في [س]: (فتيسر).
(٨) في [هـ]: (سنح).
(٩) في [ط، هـ]: (السوق).
(١٠) في [هـ]: (أراد).
(١١) سقط من: [ص].
(١٢) في [أ، هـ]: (يحرزون).
(١٣) أي: تكلم معه ليغير رغبته، وفي [أ، هـ]: (ألاصب).
(١٤) في [أ، ب، جـ]: (بكفه).
(١٥) في [ط، هـ]: (ها أنا).
(١٦) سقط من: [هـ].
(١٧) سقط من: [جـ].
(١٨) في [هـ]: (استحيى).
(١٩) في [أ، هـ]: (ينظرونه).
(٢٠) في [هـ]: (وسطه).
(٢١) سقط من: [ب].
(٢٢) في [أ، ب، جـ]: (جازوا).
(٢٣) في [أ، ب، هـ]: (الثقب).
(٢٤) في [هـ]: (يقم).
(٢٥) سقط من: [أ، ب].
(٢٦) أي: رمح قصيرة، وفي [هـ]: (معه، فنزل).
(٢٧) في [أ، ب]: (فأتيته).
(٢٨) سقط من: [هـ].
(٢٩) في [ط، هـ]: (على).
(٣٠) في [هـ]: (هذا).
(٣١) في [هـ]: (رحسوها).
(٣٢) في [أ، هـ]: (قتلوا).
(٣٣) سقط من: [ط، هـ].
(٣٤) في [أ، هـ]: (لقصبته).
(٣٥) سقط من: [ط، هـ].
(٣٦) أي: ثيابهم الفاخرة، وفي [أ، ط، هـ]: (برمتهم).
(٣٧) في [أ، ب]: (أدخلتم).
(٣٨) في [أ، ب، هـ]: (برمتهم).
(٣٩) في [أ، ب، هـ]: (برمتهم).
(٤٠) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٤١) في [ط، هـ]: (ترمي).
(٤٢) في [هـ]: (أرض).
(٤٣) في [أ، ب]: (نستطيع).
(٤٤) في [ط، هـ]: (رفع عمر يديه. .).
(٤٥) مجهول؛ لجهالة معاوية القرشي وابنه عثمان، أخرج بعضه البخاري في التاريخ ٧/ ٣٣٤، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ١٤٥.

حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ مجاہدین کو لے کر ہرمزان کی سرکوبی کے لئے تستر پر حملہ آور ہوئے تو انہوں نے یہاں ایک سال تک قیام کیا لیکن فتح یاب نہ ہوسکے۔ ہرمزان نے اس دوران تستر کے ایک معزز اور سرکردہ آدمی کو قتل کرادیا۔ مقتول کا بھائی ایک دن حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ اگر میں آپ کو ہرمزان کے قلعے میں داخل ہونے کا راستہ بتادوں تو کیا انعام پاؤں گا؟ حضرت ابوموسیٰ نے کہا تو کیا چاہتا ہے؟ اس نے کہا کہ آپ میرا اور میرے گھر والوں کا خون معاف کردیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو مال و اسباب لے کر نکلنے دیں۔ حضرت ابو موسیٰ نے اس کی حامی بھرلی۔ اس نے کہا کہ اب مجھے کوئی ایسا آدمی دیجئے جو تیراکی جانتا ہو اور عقل مند ہو۔ وہ آپ کے پاس واضح خبر لائے گا۔ (٢) حضرت ابو موسیٰ نے مجزأۃ بن ثور سدوسی کو بلایا اور ان سے کہا کہ اپنی قوم میں سے کوئی ایسا آدمی دیجئے جو تیراکی جانتاہو اور خوب عقل مند ہو، لیکن وہ ایسا اہم آدمی نہ ہو جس کی شہادت مسلمانوں کے لیے مایوسی کا سبب ہو۔ اگر وہ سلامت رہا تو ہمارے پاس خبر لے آئے گا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ آدمی کیا چاہتا ہے، نہ مجھے اس پر اعتماد ہے۔ (٣) حضرت مجزأۃ نے کہا کہ وہ شخص مل گیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے پوچھا کہ وہ کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں ہوں۔ حضرت ابو موسیٰ نے کہا کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے، میں یہ نہیں چاہتا، مجھے کوئی اور آدمی دیجئے۔ حضرت مجزأۃ بن ثور نے فرمایا کہ خدا کی قسم میں بکر بن وائل کی اس بڑھیا پر بھی اعتماد نہیں کرتا جس نے ام مجزأۃ کے بیٹے پر اپنے بیٹے کو فدا کردیا۔ بہر حال اگر آپ مناسب سمجھیں تو موقع عنایت فرمائیں۔ (٤) حضرت مجزأۃ نے سفید کپڑے پہنے اور ایک رومال اور ایک خنجر ہمراہ لے لیا۔ پھر اس آدمی کے ساتھ چلے، راستے میں ایک ندی کو تیر کر عبور کیا۔ پھر ندی کے راستے سے ان کے قلعے میں داخل ہوئے۔ بعض اوقات راستہ اتنا تنگ ہوجاتا کہ پیٹ کے بل چلنا پڑتا اور بعض اوقات راستہ کھل جاتا تو قدموں پر چلتے۔ بعض اوقات گھٹنوں کے بل چلتے۔ یہاں تک کہ شہر میں داخل ہوگئے۔ حضرت ابو موسیٰ نے انہیں حکم دیا تھا کہ شہر کے دروازے کا راستہ اور اس کی فصیل کا راستہ اور ہرمزان کے گھر کو یاد رکھیں۔ وہ آدمی انہیں لے گیا اور انہیں فصیل کا راستہ، دروازے کا راستے اور ہرمزان کا گھر دکھا دیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت مجزأۃ کو وصیت کی تھی کہ خود سے کوئی کارروائی نہ کرنا جب تک مجھے علم نہ ہوجائے۔ (٥) جب حضرت مجزأۃ نے دیکھا کہ ہرمزان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا شراب پی رہا ہے تو انہوں نے اس آدمی سے کہا کہ یہ ہرمزان ہے؟ اس نے کہا ہاں یہی ہے۔ حضرت مجزأۃ نے کہا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔ میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا۔ اس آدمی نے کہا کہ ایسا نہ کرو۔ اس کی حفاظت پر مامور لوگ تمہیں اس تک پہنچنے بھی نہیں دیں گے اور مسلمان بھی قلعہ میں داخل نہ ہوسکیں گے۔ حضرت مجزأۃ اپنی بات پر اڑے رہے۔ اس آدمی نے بہت سمجھایا بالآخر حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی نصیحت یاد دلائی تو حضرت مجزأۃ رک گئے اور پھر اس آدمی کے گھر آگئے اور شام تک وہیں رہے۔ (٦) اگلے دن حضرت ابو موسیٰ کے پاس گئے، انہوں نے حضرت مجزأۃ کے ہمراہ تین سو سے زائد مجاہدین کا دستہ روانہ فرمایا اور انہیں حکم دیا کہ ہر شخص صرف دو کپڑے پہنے اور تلوار ہمراہ رکھے۔ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ پھر سب مجاہدین نہر کے کنارے بیٹھ کر حضرت مجزأۃ کا انتظار کرنے لگے، حضرت مجزأۃ حضرت ابوموسیٰ کے پاس تھے اور احکام و ہدایات لے رہے تھے۔ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو موت کے سوا کسی چیز کی چاہت نہ تھی۔ وہ منظر میری نظروں کے سامنے ہے کہ دستر خوان حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے سامنے بچھا ہوا تھا، لیکن حضرت مجزأۃ اس بات میں شرم محسوس کررہے تھے کہ دستر خوان سے کوئی چیز لیں۔ انہوں نے انگور کا ایک دانہ اٹھایا لیکن اسے بھی نگلنے کی ہمت نہ ہوئی اور اسے آہستگی سے نکال کر نیچے رکھ دیا۔ حضرت ابوموسیٰ نے انہیں نصیحتیں کیں اور انہیں رخصت کردیا۔ رخصت ہوتے ہوئے حضرت مجزأۃ نے حضرت ابو موسیٰ سے کہا کہ میں آپ سے ایک چیز مانگوں تو کیا آپ مجھے عطا فرمائیں گے۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ آپ نے جب بھی مجھ سے کوئی چیز مانگی ہے میں نے آپ کو پیش کی ہے۔ حضرت مجزأۃ نے کہا کہ مجھے اپنی تلوار دے دیجئے۔ چناچہ حضرت ابو موسیٰ نے اپنی تلوار ان کو دے دی۔ (٧) پھر حضرت مجزأۃ مجاہدین کے ساتھ آملے اور اللہ اکبر کہہ کر پانی میں کو دگئے۔ پیچھے سب لوگ بھی پانی میں کود گئے۔ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ وہ بطخوں کی طرح پانی میں تیر رہے تھے۔ انہوں نے ندی کو عبور کیا، پھر اس سوراخ کی طرف بڑھے جس سے پانی اندر جارہا تھا۔ جب وہ شہر کے قریب پہنچے تو ان ک [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36077، ترقيم محمد عوامة 34505)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34506 ترقیم الشثری: -- 36078
٣٦٠٧٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن حميد عن انس قال: حاصرنا تستر فنزل الهرمزان على حكم عمر، فبعث به ابو موسى معي، فلما قدمنا على عمر (سكت) (١) الهرمزان (فلم) (٢) يتكلم، فقال له عمر: تكلم، فقال: اكلام حي ام كلام ميت؟ قال: تكلم فلا باس، قال: إنا وإياكم معشر العرب ما خلى الله بيننا وبينكم، فإنا كنا نقتلكم ونقصيكم، و (اما إذ) (٣) كان الله معكم لم يكن لنا (بكم) (٤) يدان، فقال عمر: ما تقول يا انس؟ قلت: يا امير المؤمنين، تركت خلفي شوكة شديدة و (عددا) (٥) كثيرا، إن قتلته ايس القوم من الحياة وكان اشد لشوكتهم، وإن استحييته طمع القوم، فقال: يا انس استحيى قاتل البراء بن مالك ومجزاة بن ثور، فلما خشيت ان يبسط عليه قلت: ليس إلى قتله سبيل، فقال عمر: لم؟ اعطاك؟ اصبت منه؟ قلت: ما فعلت ولكنك قلت له: تكلم فلا باس، قال: لتجيئن بمن يشهد او لابدان بعقوبتك (٦) ، فخرجت من عنده فإذا انا بالزبير قد حفظ ما حفظت، فشهد عنده فتركه (واسلم الهرمزان) (٧) وفرض له (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سكن).
(٢) في [ط، هـ]: (ولم).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (لما أن).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٥) في [أ]: (عدوا).
(٦) في [هـ]: زيادة (قال).
(٧) سقط ما بين القوسين في: [أ، ب، جـ].
(٨) صحيح.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے تستر کا محاصرہ کیا تو ہرمزان نے حضرت عمر کی خلافت کے سامنے سر تسلیم خم کرلیا۔ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے ہرمزان کے ساتھ مجھے حضرت عمر کی طرف بھیجا۔ جب ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہرمزان نے کوئی بات نہ کی اور خاموش رہا۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا کہ بات کرو۔ اس نے کہا کہ زندہ شخص کی بات کروں یامردہ کی؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم بات کرو تم پر کوئی حرج نہیں۔ اس نے کہا کہ اے اہل عرب اللہ تعالیٰ نے ہمارے اور تمہارے درمیان بہت فرق کردیا ہے، ایک وقت وہ تھا جب ہم تمہیں قتل کرتے تھے اور تم پر غالب آتے تھے۔ اور جب اللہ تمہارے ساتھ ہوگیا تو اب ہمارا تم پر زور نہیں چلتا۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ اے انس تم کیا کہتے ہو؟ میں نے کہا کہ اے امیر المومنین! میں نے اپنے پیچھے زبردست طاقت اور بڑی تعداد چھوڑی ہے۔ اگر آپ اس کو قتل کردیں گے تو لوگ زندگی سے مایوس ہوجائیں گے اور یہ ان کی قوت کے لئے سخت ہوگا اور اگر آپ اسے زندہ چھوڑیں گے تو لوگ لالچ کریں گے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا میں براء بن مالک اور مجزأۃ بن ثور کے قاتل کو زندہ چھوڑ دوں! حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے دیکھا کہ وہ اسے قتل کردیں گے تو میں نے کہا کہ آپ اسے قتل نہیں کرسکتے؟ انہوں نے فرمایا کیوں؟ کیا تم نے اس سے کوئی مالی مدد لے لی ہے؟ میں نے کہا میں نے ایسا نہیں کیا۔ آپ نے اس سے کہا کہ تم بات کرو تمہارا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم اس بات پر گواہ پیش کرو ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا۔ پس میں گواہ کی تلاش میں نکلا تو مجھے حضرت زبیر ملے، انہیں بھی وہ بات یاد تھی جو مجھے یاد تھی۔ انہوں نے اس بات کی گواہی دی تو حضرت عمر نے ہرمزان کو چھوڑ دیا اور بعد میں اس نے اسلام قبول کرلیا اور حضرت عمر نے اس کا وظیفہ مقرر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36078، ترقيم محمد عوامة 34506)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34507 ترقیم الشثری: -- 36079
٣٦٠٧٩ - حدثنا غندر (عن حبيب بن شهاب) (١) عن (ابيه) (٢) انه غزا مع ابي موسى حتى إذا كان يوم قدموا تستر رمي الاشعري فصرع، فقمت من ورائه ⦗٦٠⦘ (بالترس) (٣) حتى إذا افاق قال: (فكنت) (٤) اول رجل من العرب اوقد في باب تستر نارا؟ قال: فلما فتحناها واخذنا السبي قال ابو موسى: اختر من الجند عشرة رهط ليكونوا معك على هذا السبي حتى ناتيك، ثم مضى وراء ذلك في الارض حتى فتحوا ما فتحوا من (الارضين) (٥) ، ثم رجعوا عليه، فقسم ابو موسى بينهم الغنائم، فكان يجعل للفارس سهمين وللراجل سهما، وكان لا يفرق بين المراة وولدها عند البيع (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (شهاب بن حبيب).
(٢) في [جـ]: (أمه).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (بالفرس).
(٤) في [ط، هـ]: (كنت).
(٥) في [أ، ب، هـ]: (الأرض).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في المفقود من تهذيب الآثار (١٠١٥)، وابن سعد ٧/ ٦٤٠، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ١٤٦.

حضرت شہاب فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابوموسیٰ کے ساتھ جہاد کیا۔ جس دن ہم تستر پہنچے، حضرت اشعری کو تیرلگا اور وہ زمین پر گرگئے۔ میں ان کے پیچھے کمان لے کر کھڑا ہوگیا۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں عرب میں سے پہلا شخص ہوں جس نے تستر کے دروازے پر آگ جلائی ہے۔ جب ہم نے تستر کو فتح کرلیا اور قیدی پکڑ لئے تو حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا کہ فوج میں سے دس آدمیوں کا انتخاب کرلو کہ وہ ہماری واپسی تک ان قیدیوں کی نگرانی کے لئے تمہارے ساتھ رہیں۔ پھر وہ آگے بڑھے اور بہت سے علاقے فتح کرکے واپس آگئے۔ حضرت ابو موسیٰ نے مجاہدین کے درمیان مال غنیمت کو تقسیم کیا، وہ گھڑ سوار کو دو حصے اور پیادہ کو ایک حصہ دیتے تھے اور جب کسی قیدی عورت کو فروخت کرتے تو اس کو اس کے بچے سے جدا نہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36079، ترقيم محمد عوامة 34507)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34508 ترقیم الشثری: -- 36080
٣٦٠٨٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن حبيب بن شهاب قال: حدثني ابي قال: كنت اول من اوقد في باب تستر، ورمي الاشعري فصرع، فلما فتحوها واخذوا السبي امرني على عشرة من قومي ونفلني برجل سوى سهمي وسهم فرسي قبل الغنيمة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت شہاب فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے میں نے تستر کے دروازے پر آگ جلائی۔ حضرت اشعری کو تیر لگا اور وہ زمین پر گرگئے۔ جب تستر کا دروازہ کھولا گیا اور دشمنوں کو قیدی بنایا گیا تو حضرت ابو موسیٰ نے مجھے دس لوگوں پر امیر بنادیا، اور انہوں نے مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے مجھے میرے اور میرے گھوڑے کے حصے کے علاوہ ایک آدمی کا حصہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36080، ترقيم محمد عوامة 34508)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34509 ترقیم الشثری: -- 36081
٣٦٠٨١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن العوام بن (مراجم) (١) عن خالد بن (سيحان) (٢) قال: شهدت تستر مع ابي موسى اربع نسوة او خمس، فكن يستقين الماء ويداوين الجرحى، فاسهم لهن ابو موسى (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (مزاحم)، وانظر: شرح مسلم للنووي ٢/ ٧٦، الإكمال ٧/ ١٨٦، توضيح المشتبه ٨/ ١١٣، والمنهل الروي ص ٥٦، وتدريب الراوي ٢/ ١٩٣، والمغرب ١/ ٣٢٣ و ٢/ ٩٠.
(٢) في [جـ]: (سحبان).
(٣) مجهول؛ لجهالة خالد بن سيحان.

حضرت خالد بن سیحان فرماتے ہیں کہ تستر میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ جہاد میں چار یا پانچ عورتیں بھی شریک تھیں جو پانی پلاتی تھیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں، حضرت ابو موسیٰ نے انہیں بھی مال غنیمت میں سے حصہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36081، ترقيم محمد عوامة 34509)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34510 ترقیم الشثری: -- 36082
٣٦٠٨٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة عن زرارة بن (١) اوفى عن مطرف بن مالك انه قال: شهدت فتح تستر مع الاشعري، قال: فاصبنا دانيال بالسوس، قال: (فكان اهل) (٢) السوس إذا (اسنتوا) (٣) اخرجوه (فاستسقوا) (٤) به، واصبنا معه ستين جرة نحتمة، قال: ففتحنا جرة من ادناها وجرة من اوسطها وجرة من اقصاها، فوجدنا في كل جرة عشرة آلاف، قال همام: ما اراه (إلا قال) (٥) : عشرة آلاف، واصبنا معه ريطتين من (كتان) (٦) ، واصبنا معه ربعة فيها كتاب، وكان اول رجل وقع عليه (رجل) (٧) من بلعنبر يقال (له) (٨) (حرقوس) (٩) ، قال: (فاعطاه) (١٠) الاشعري (الريطتين) (١١) واعطاه مائتي درهم، قال: ثم إنه طلب إليه (الريطتين) (١٢) بعد ذلك فابى ان يردهما (١٣) وشقهما عمائم بين اصحابه. - قال: وكان معنا اجير نصراني يسمى نعيما (قال) (١٤) : بيعوني هذه الربعة بما فيها، قالوا: إن لم يكن فيها ذهب او فضة او كتاب الله، (قال) (١٥) : فإن الذي فيها ⦗٦٢⦘ كتاب الله، فكرهوا ان (يبيعوه) (١٦) الكتاب، (فبعناه) (١٧) الربعة بدرهمين، ووهبنا له الكتاب، قال قتادة: فمن ثم كره بيع المصاحف لان الاشعري واصحابه كرهوا بيع ذلك الكتاب (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب]: (استوا)، وفي [هـ]: (أسنوا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (فاستقوا).
(٥) في [جـ]: تقديم وتأخير (قال: إلا).
(٦) في [ب]: (كتاب).
(٧) سقط من: [ط، ك، هـ].
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) في [ط، هـ]: (حرقوص).
(١٠) في [هـ]: (أعطاه).
(١١) في [هـ]: (الربطتين).
(١٢) في [هـ]: (الربطتين).
(١٣) في [جـ]: زيادة (عليه).
(١٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(١٥) سقط من: [ب].
(١٦) في [أ، ط، هـ]: (فيبيعوا).
(١٧) في [أ، ب]: (فسأله)، وفي [جـ]: (فبعنا له).
(١٨) حسن؛ مطرف صدوق، ذكره ابن حبان في الثقات، وروى عنه جمع.

حضرت مطرف بن مالک فرماتے ہیں کہ میں تستر کی فتح میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ مقام سوس میں ہمیں حضرت دانیال علیہ السلام کی قبر ملی۔ اہل سوس کا معمول تھا کہ جب ان کے یہاں قحط آتا تو وہ ان کے ذریعے بارش طلب کیا کرتے تھے۔ ہمیں ان کے ساتھ ساٹھ گھڑے ملے جن کے منہ مہر سے بند کئے گئے تھے۔ ہم نے ایک گھڑے کو نیچے سے، ایک کو درمیان سے اور ایک کو اوپر سے کھولا تو ہر گھڑے میں دس ہزار درہم تھے۔ ساتھ ہمیں روئی کے کپڑے کے دو بنڈل ملے اور کتابوں کی ایک الماری ملی۔ سب سے پہلے بلعنبر کے ایک آدمی نے حملہ کیا تھا جس کا نام حرقوس تھا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اسے دو بنڈل اور دو سو درہم دیئے۔ بعد میں اس سے یہ دو بنڈل واپس مانگے گئے تو اس نے دینے سے انکار کردیا اور اسے کاٹ کر اپنے ساتھیوں کو عمامے بنا دیئے۔ راوی کہتے ہیں کہ اس جنگ میں ہمارے ساتھ ایک نصرانی مزدور تھا جس کا نام نُعیم تھا۔ اس نے کہا کہ مجھے یہ الماری بیچ دو۔ اس سے کہا گیا کہ اگر اس میں سونا یا چاندی یا اللہ کی کتاب نہ ہو تو لے لو۔ دیکھا گیا تو اس میں اللہ کی کتاب تھی۔ لہٰذا لوگوں نے کتاب کے بیچنے کو ناپسند خیال کیا اور الماری اسے دو درہم میں بیچ دی اور کتاب اسے ہدیہ کردی۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد سے مصاحف کی بیع کو مکروہ خیال کیا جانے لگا کیونکہ حضرت اشعری اور ان کے ساتھیوں نے اسے مکروہ خیال کیا تھا۔ حضرت ابو تمیمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا کہ حضرت دانیال کی قبر کو بیری اور ریحان کے پانی سے غسل دو اور ان کی نماز جنازہ پڑھو، کیونکہ انہوں نے دعا کی تھی کہ صرف مسلمان ہی ان کے وارث بنیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36082، ترقيم محمد عوامة 34510)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36083
٣٦٠٨٣ - قال همام: فزعم فرقد السبخي قال: حدثني ابو تميمة ان عمر كتب إلى الاشعري ان تغسلوا دانيال بالسدر وماء الريحان، وان يصلى عليه فإنه نبي دعا ربه ان (يواريه) (١) المسلمون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (لا يريه)، وفي تاريخ ابن عساكر ٦٧/ ١٦٠: (ألا يواريه إلا المسلمون)، وفي دلائل النبوة ١/ ٣٩١: (أن لا يوليه إلا المسملون)، وفي تاريخ الإسلام ٥/ ٢٨٧: (أن لا يرثه إلا المسلمون)، وكذلك في سير أعلام النبلاء ٣/ ٤٩٢.
(٢) ضعيف منقطع؛ لضعف فرقد، وأبو تميمة طريف بن مجالد لم يسمع عن عمر.

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36083، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34511 ترقیم الشثری: -- 36084
٣٦٠٨٤ - حدثنا (شاذان قال: حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن ابي عمران (الجوني) (٢) عن انس انهم لما فتحوا تستر قال: (وجدنا) (٣) رجلا انفه ذراع في التابوت، كانوا يستظهرون (و) (٤) (يستمطرون) (٥) به، فكتب ابو موسى إلى عمر ابن الخطاب بذلك، فكتب عمر: إن هذا نبي من الانبياء والنار لا تاكل الانبياء، (و) (٦) الارض لا ⦗٦٣⦘ تاكل الانبياء، فكتب (إليه) (٧) ان انظر انت و (رجل من) (٨) اصحابك -يعني اصحاب ابي موسى- فادفنوه في مكان لا يعلمه احد غيركما، قال: فذهبت انا وابو موسى فدفناه (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، هـ].
(٢) في [جـ]: (الجون).
(٣) في [ط، هـ]: (فوجد).
(٤) في [أ، ب]: (أو)، وفي [جـ]: (لو).
(٥) في [ط، هـ]: (يستطرون).
(٦) في [جـ]: (أو).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٩) صحيح.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم نے تستر کو فتح کیا تو ہم نے دیکھا کہ وہاں ایک آدمی کی قبر ہے جس کا جسم سلامت ہے۔ وہ لوگ اس کے ذریعے بارش طلب کیا کرتے تھے۔ حضرت ابو موسیٰ نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے جواب میں فرمایا کہ یہ کسی نبی کی قبر ہے کیونکہ زمین انبیاء کے جسم کو نہیں کھاتی۔ اور انہیں کسی ایسی جگہ دفن کردو جہاں تمہارے اور تمہارے ایک ساتھی کے سوا کوئی نہ جانتا ہو۔ چناچہ میں اور حضرت ابوموسیٰ ان کی میت کو لے کر گئے اور اسے دفن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36084، ترقيم محمد عوامة 34511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34512 ترقیم الشثری: -- 36085
٣٦٠٨٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن حميد عن (حبيب ابي) (١) يحيى ان خالد ابن زيد وكانت عينه اصيبت بالسوس قال: حاصرنا مدينتها فلقينا (جهدا) (٢) وامير الجيش ابو موسى، واخذ الدهقان عهده وعهد من معه، فقال ابو موسى: اعزلهم، (فجعل يعزلهم) (٣) ، (وجعل) (٤) ابو موسي يقول لاصحابه: إني لارجو ان يخدعه الله عن نفسه، فعزلهم وابقى عدو الله، فامر (به) (٥) ابو موسى (ففادى) (٦) وبذل له مالا كثيرا، فابى وضرب عنقه (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (حميدًا).
(٣) في [ط، هـ]: (فعزلهم).
(٤) في [جـ]: (فجعل).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (فنادى).
(٧) مجهول؛ لجهالة حبيب، وأخرجه أبو عبيد في الأموال (٣٥٤).

حضرت حبیب بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ سوس کی لڑائی میں حضرت خالد بن زید کی آنکھ شہید ہوگئی تھی۔ ہم نے سوس کا محاصرہ کیا، اس دوران ہمیں بہت مشقت اٹھانا پڑی۔ لشکر کے امیر حضرت ابو موسیٰ تھے۔ وہاں کے ایک آدمی نے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا امان حاصل کیا تو حضرت ابو موسیٰ نے اس سے فرمایا کہ دشمنوں سے الگ ہوجا۔ اس نے اپنے اہل و عیال کو محفوظ مقام پر پہنچانا شروع کردیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ دھوکہ دے۔ چناچہ وہ اپنے اہل کو محفوظ کرکے پھر لڑائی کے لئے دشمنوں کے ساتھ ہولیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے حکم دیا کہ اسے گرفتار کرکے لایا جائے، وہ لایا گیا اور اس نے اپنی جان کے بدلے بہت سا مال دینے کی فرمائش کی، لیکن حضرت ابو موسیٰ نے انکار کردیا اور اس کی گردن اڑا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36085، ترقيم محمد عوامة 34512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34513 ترقیم الشثری: -- 36086
٣٦٠٨٦ - حدثنا ابو خالد عن حميد عن حبيب ابي يحيى عن خالد بن زيد عن ابي موسى بنحوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة حبيب.
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36086، ترقيم محمد عوامة 34513)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں