مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 35147 ترقیم الشثری: -- 36721
٣٦٧٢١ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) قال: ثنا زهير بن محمد عن (سهيل) (٢) ابن ابي صالح عن النعمان بن ابي عياش عن ابي سعيد الخدري ان رسول الله ﷺ قال:"إن ادنى اهل الجنة منزلة رجل صرف الله (٣) وجهه عن النار قبل الجنة، ومثل له شجرة ذات ظل فقال: اي رب! قدمني إلى هذه الشجرة اكون في ظلها، فقال الله: هل عسيت إن فعلت ان تسالني غيره؟ فقال: لا وعزتك، فقدمه الله إليها، ومثل له شجرة اخرى ذات ظل وثمرة فقال: اي رب! قدمني إلى هذه الشجرة (لاكون) (٤) في ظلها وآكل من ثمرها، فقال الله: هل عسيت إن (اعطيتك) (٥) ذلك ان تسالني غيره؟ فقال: لا وعزتك، فقدمه الله إليها، فتمثل له شجرة اخرى ذات ظل وثمر وماء فيقول: اي رب، قدمني إلى هذه الشجرة اكون في ظلها وآكل من ثمرها واشرب من مائها، (فيقول) (٦) : هل عسيت إن فعلت ان تسالني غيره؟ فيقول: لا وعزتك، لا اسالك غيره، فيقدمه الله إليها، قال: فيبرز له باب الجنة فيقول: اي رب! قدمني إلى باب الجنة فكون تحت (نجاف) (٧) الجنة وانظر إلى اهلها، فيقدمه الله إليها فيرى اهل الجنة وما فيها فيقول: اي رب! ادخلني الجنة، فيدخله الله الجنة فإذا دخل الجنة قال: هذا (وهذا) (٨) لي، فيقول الله: تمن، فيتمنى، ويذكره الله: سل من كذا وكذا، حتى إذا انقطعت به الاماني قال الله: هو لك وعشرة امثاله، قال: ⦗١٥٨⦘ ثم يدخل بيته فيدخل عليه زوجتاه من الحور العين فتقولان له: الحمد لله الذي اختارك لنا واختارنا لك، فيقول: ما اعطي احد مثل ما اعطيت" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بكر).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (محمد).
(٣) في [أ]: زيادة (عن).
(٤) في [أ، ب]: (لآكل).
(٥) في [ط، هـ]: (أعطيت).
(٦) سقط من: [أ، ب]، وفي: [هـ] (فقال اللَّه).
(٧) أي: خشبة الباب السفلية، وفي: [هـ]: (ثمار).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٨)، وأحمد (١١٢١٦)، وأصله عند البخاري (٧٠٠٠).
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ادنیٰ جنتی کا رتبہ جنت میں یہ ہوگا کہ اللہ ایک شخص کا چہرہ جہنم سے جنت کی طرف پھیر دیں گے، اس کیلئے ایک سایہ دار درخت ظاہر کیا جائے گا وہ شخص عرض کرے گا اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر تجھے اس کے قریب کر دوں تو کیا تو اس کے علاوہ مجھ سے کچھ سوال کرے گا وہ عرض کرے گا نہیں تیری عزت کی قسم نہیں کروں گا اللہ تعالیٰ اس شخص کو درخت کے قریب فرما دے گا پھر اس کو ایک اور درخت دکھایا جائے گا جو سایہ دار اور پھل دار ہوگا وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! مجھے اس درخت کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اور اس کا پھل کھا سکوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر میں تجھے یہ عطا کر دوں تو اس کے علاوہ مجھ سے دوبارہ کچھ سوال کرے گا وہ عرض کرے گا تیری عزت کی قسم نہیں اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے قریب فرما دے گا پھر اس کیلئے ایک اور درخت ظاہر کیا جائے گا جو سایہ دار پھل دار اور پانی والا ہوگا وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! مجھے اس درخت کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کا سایہ حاصل کرسکوں اور اس کا پھل کھا سکوں اور اس کا پانی پی سکوں اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر تجھے دے دوں تو کیا تو دوبارہ مجھ سے سوال کرے گا وہ شخص عرض کرے گا تیری عزت کی قسم اس کے علاوہ سوال نہ کروں گا، اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے قریب فرما دے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کیلئے جنت کے دروازے کو ظاہر فرمائے گا تو وہ شخص عرض کرے گا اے اللہ! مجھے جنت کے دروازے کے قریب فرما دے تاکہ میں اس کی چوکھٹ کے نیچے بیٹھ کر اس کے رہنے والوں کو دیکھ سکوں اللہ تعالیٰ اس کو قریب فرما دے گا پھر وہ شخص جنتی لوگوں کو اور جنت کی نعمتوں کو دیکھے گا تو وہ شخص عرض کرے گا اللہ جی مجھے جنت میں داخل فرما دے۔ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرما دے گا جب وہ جنت میں داخل ہوگا تو کہے گا یہ میرے لیے ہے اور یہ بھی میرے لیے ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو خواہش کر وہ خواہش کرے گا، اللہ پاک اس کو یاد دلائیں گے کہ یہ یہ سوال کر، یہاں تک کہ جب اس کی تمام خواہشات مکمل ہوجائیں گی تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے یہ بھی تیرے لیے ہے اور اس کی مثل دس گنا اور بھی پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوگا تو اس کے پاس اس کی دو بیویاں جو حورعین میں سے ہوں گی آئیں گی اور کہیں گی تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے آپ کو ہمارے لیے اور ہمیں آپ کے لیے منتخب کیا وہ جنتی کہے گا جس طرح مجھے عطا کیا گیا ہے اس جیسا کسی کو عطا نہیں کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36721، ترقيم محمد عوامة 35147)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36721 in Urdu