🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. كلام موسى النبي ﵇
نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35429 ترقیم الشثری: -- 37005
٣٧٠٠٥ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا بن ابي ذئب عن سعيد المقبري (عن ابيه) (١) عن عبد الله بن سلام قال: قال موسى ﵇ (٢) لربه: (يا ⦗٢٤٤⦘ رب) (٣) ، ما الشكر الذي ينبغي لك؟ قال: لا يزال لسانك رطبا من ذكري، قال: يا رب، إني اكون على حال اجلك ان اذكرك: من الجنابة والغائط وإراقة الماء وعلى غير وضوء، قال: بلى، قال: كيف اقول؟ قال: (قل) (٤) سبحانك وبحمدك لا إله إلا انت فاجنبني الاذى سبحانك وبحمدك لا إله إلا انت (فقني) (٥) الاذى (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (نقني).
(٦) صحيح؛ أخرجه البيهقي في الشعب ٤/ ١٠٣ (٤٤٢٨)، وابن المبارك في الزهد (٩٤٢)، وابن عساكر ٦١/ ١٤٨، وابن المنذر في الأوسط (٢٩٢)، وابن أبي الدنيا في الشكر (٣٩).

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ جل شانہ سے عرض کیا: اے میرے پروردگار! وہ کون سا شکر (ادا کرنے کا طریقہ) ہے جو (قدرے) آپ کے شایانِ شان ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: (وہ طریقہ یہ ہے کہ) آپ کی زبان ہمیشہ میرے ذکر سے تر رہے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے میرے رب میں کبھی ایسی حالت میں ہوتا ہوں جس میں آپ کا ذکر کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں سمجھتا، جیسے حالت جنابت، قضاء حاجت، غسل کا وقت اور بےوضو ہونے کی حالت میں (تو کیا ایسے حالتوں میں بھی میں آپ کا ذکر کیا کروں)۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے فرمایا: کیوں نہیں 1 (ایسی حالت میں بھی دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاسکتا ہے)۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: (ایسے مواقع میں دل ہی دل میں حمد وثنا کے کلمات میں سے) کیسے (کلمات) کہا کروں؟ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: (یوں) کہو: پاک ہیں آپ (اے اللہ تعالیٰ) اور تعریف آپ (ہی) کے لئے ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبودحقیقی نہیں ہے تو آپ ہی مجھے گندگی سے دور رکھئے۔ پاک ہیں آپ (اے اللہ تعالیٰ) اور تعریف آپ (ہی) کے لئے ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ہے تو آپ ہی مجھے گندگی سے بچائیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37005، ترقيم محمد عوامة 35429)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37005 in Urdu