🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. كلام موسى النبي ﵇
نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35428 ترقیم الشثری: -- 37004
٣٧٠٠٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عطاء (بن) (١) ابي مروان الاسلمي عن ابيه عن كعب قال: قال موسى: اي (رب) (٢) (اقريب) (٣) انت فاناجيك ام بعيد فاناديك؟ قال: يا موسى انا جليس من ذكرني، قال: يا رب، فإنا نكون من الحال على حال نعظمك او نجلك ان نذكرك عليها، قال: (وما هي؟) (٤) قال: الجنابة والغائط، قال: يا موسى اذكرني على كل حال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) سقط من: [ع].

حضرت کعب کہتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (بارگاہِ الٰہی میں) عرض کیا: اے میرے رب! (مجھے بتا دیجئے،) کیا آپ (مجھ سے اتنا) قریب ہیں کہ (میں جب آپ کی جناب میں کچھ عرض کرنا چاہوں تو) آپ سے سرگوشی میں بات کروں، یا آپ (مجھ سے اتنا) دور ہیں کہ میں (عرضِ حاجات کے وقت) آپ کو (ذرا بلند آواز میں) پکار کے کلام کیا کروں؟ اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا: اے موسیٰ! میں اپنے ہر یاد کرنے والے کے قریب (ہی) ہوتا ہوں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پھر عرض کیا: اے میرے پروردگار! ہم کبھی ایسی حالت میں بھی ہوتے ہیں جس میں ہم آپ کا ذکر کرنا آپ کے شایانِ شان نہیں سمجھتے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا: وہ کون سی حالت ہے (جس میں تم میرا ذکر کرنا میرے شایانِ شان نہیں سمجھتے)؟ انہوں نے (جواب میں) عرض کیا: ناپاکی (کی حالت میں) اور قضاء حاجت (کے وقت)۔ اللہ جل جلالہ نے فرمایا: اے موسیٰ ہر حال میں میرا ذکر کیا کرو (البتہ قضاء حاجت اور دیگر ایسے مواقع پر جہاں زبان سے ذکر کرنا مناسب نہ ہو دل ہی دل میں ذکر کرلیا جائے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37004، ترقيم محمد عوامة 35428)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37004 in Urdu