🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35515 ترقیم الشثری: -- 37093
٣٧٠٩٣ - حدثنا ابن نمير عن فضيل بن غزوان عن نافع عن ابن عمر ان رسول الله ﷺ اتى فاطمة فوجد على بابها سترا، فلم يدخل قال: وقلما كان يدخل إلا (بدا ⦗٢٧٥⦘ بها) (١) ، فجاء علي فرآها (مهتمة) (٢) فقال: مالك؟ قالت: جاء إلي رسول الله ﷺ فلم يدخل (علي) (٣) ، فاتاه علي فقال: (يا رسول الله) (٤) إن فاطمة اشتد عليها انك جئتها فلم تدخل عليها، فقال:"وما (انا) (٥) (و) (٦) الدنيا، او ما انا والرقم"، قال: فذهب إلى فاطمة (فاخبرها) (٧) بقول رسول الله ﷺ فقالت: قل لرسول الله ﷺ ما (تامرني) (٨) ؟. قال:"قل لها فلترسل به إلى (بني) (٩) فلان" (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بإذنها).
(٢) في [ط، هـ]: (مهمة).
(٣) في [أ، ب]: (قال).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [س]: (أدنى).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [جـ]: تكرر.
(٨) في [أ، ب]: (يأمرني)، وفي [جـ]: سقط، وفي [هـ]: زيادة (به) بعدها.
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦١٣)، وأحمد (٤٨٢٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دروازہ پر پردہ ڈلا ہوا دیکھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف نہیں لائے۔ راوی کہتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو بہت کم ایسا ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ کے ہاں پہلے نہ آتے۔ چناچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ (جب گھر) تشریف لائے تو انہوں نے حضرت فاطمہ کو فکر مند اور مغموم دیکھا تو پوچھا تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف تشریف لائے لیکن میرے پاس اندر تشریف نہیں لائے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! حضرت فاطمہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل بہت بھاری گزرا ہے کہ آپ ان کی طرف تشریف لائے اور آپ ان کے پاس اندر داخل نہیں ہوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور دنیا کیسے؟ یا فرمایا میں اور نقش ونگار کیسے؟ راوی کہتے ہیں پس حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلے گئے اور انہیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بتادی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھیں کہ آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو بنو فلاں کے پاس بھیج دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37093، ترقيم محمد عوامة 35515)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37093 in Urdu