پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35537 ترقیم الشثری: -- 37115
٣٧١١٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الوليد بن جميع عن ابي الطفيل عن حذيفة بن اسيد قال: قال ابو ذر: ايها الناس، قولوا (ولا تختلفوا) (١) فإن الصادق المصدوق حدثني:"ان الناس يحشرون يوم القيامة على ثلاثة افواج: فوج (طاعمون كاسون راكبون) (٢) ، وفوج (يمشون ويسعون) (٣) ، وفوج (تسحبهم) (٤) الملائكة على وجوههم"، قال: قلنا: اما هذان فقد عرفناهما، فما الذي يمشون ويسعون؟ (قال) (٥) :"يلقي الله الآفة على الظهر، حتى لا يبقى ظهر، حتى ان الرجل ليعطي (الحديقة) (٦) -المعجبة بالشارف ذات القتب فما يجدها" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، ع]: (ولا تحلفوا).
(٢) في [جـ]: (طاعمين، كاسين، راكبين).
(٣) في [أ، ع]: (يسعون ويمشون).
(٤) في [س]: (تستحيهم).
(٥) في [س]: (وقال).
(٦) في [س]: (الحذيفة).
(٧) حسن؛ الوليد صدوق، ومن فوقه ثلاثة صحابة، والخبر أخرجه أحمد (٢١٤٥٧)، والنسائي (٢٢١٣)، والحاكم ٤/ ٥٦٤، والبزار ٤/ ٥٦٤، والطبراني في الأوسط (٨٤٣٧)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ٨٥، وقد أعله ابن أبي حاتم ٢/ ٢١٦ (٢١٣٧) اعتمادًا على رواية أضعف.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! بات کہو اور پھر اس کے خلاف نہ کرو۔ کیونکہ مجھے الصادق المصدوق نے بیان کیا ہے کہ ”یقینا لوگوں کو قیامت کے دن تین گروہوں میں میدانِ محشر میں لایا جائے گا۔ ایک گروہ آسودہ حال کپڑوں میں ملبوس، سواری پر سوار ہوگا اور ایک گرو ہ پیدل چلتا اور دوڑتا ہوگا اور ایک گروہ کو فرشتے ان کے منہ کے بل گھسیٹ کر لائیں گے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کہا: ان دو گروہوں کو تو ہم پہچانتے ہیں لیکن چلنے اور دوڑنے والے کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سواریوں پر موت کی آفت کو نازل کر دے گا۔ یہاں تک کہ ایک گھنے باغ والا شخص اگر اس کو عبور کرنے کے لیے کسی زین والی اونٹنی پر سوار ہوگا تو وہ اونٹنی اسے پار نہ کرسکے گی۔ (محدثین کے بیان کے مطابق اس جملے کا تعلق آخرت کے احوال سے نہیں ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37115، ترقيم محمد عوامة 35537)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37115 in Urdu