پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. كلام سلمان
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35808 ترقیم الشثری: -- 37389
٣٧٣٨٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي (ظبيان) (١) عن (جرير) (٢) قال: نزلنا الصفاح فإذا (نحن) (٣) برجل نائم في ظل شجرة قد كادت الشمس تبلغه، قال: فقلت للغلام: انطلق بهذا النطع (فاظله) (٤) ، (قال: فاظله) (٥) ، فلما استيقظ (إذا) (٦) هو سلمان، قال: فاتيته اسلم عليه قال: فقال: يا جرير تواضع لله، (فإن) (٧) من تواضع لله رفعه الله يوم القيامة، يا جرير هل تدري ما الظلمات يوم القيامة؟ قال: قلت: لا ادري، قال: ظلم الناس بينهم في الدنيا، ثم اخذ عودا لا ⦗٣٧٥⦘ اكاد اراه بين اصبعيه فقال: يا جرير لو طلبت (في الجنة) (٨) مثل هذا العود لم تجده، قال: قلت: يا ابا عبد الله اين النخل والشجر؟ فقال: اصوله اللؤلؤ والذهب واعلاه الثمر (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (طيار).
(٢) في [ع]: (حرير).
(٣) في [جـ]: (هو).
(٤) في [ع]: (فأطله).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب]: (فإذا).
(٧) في [جـ]: (أنه).
(٨) سقط من: [جـ].
(٩) صحيح؛ أخرجه هناد (٩٨)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٠٢، والبيهقي في الشعب (٨١٤٧)، وابن عساكر ٢١/ ٤٣٨، والفاكهي (٢٩١٦)، والدينوري في المجالسة (٨٤٧).
حضرت جریر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم مقام صفاح میں اترے تو ہم نے (وہاں) درخت کے سائے میں ایک آدمی کو سویا ہوا دیکھا۔ قریب تھا کہ اس کو سورج پہنچ جاتا کہتے ہیں کہ میں نے غلام سے کہا۔ یہ چمڑا لے جاؤ اور اس آدمی پر سایہ کردو۔ راوی کہتے ہیں پس اس نے اس پر سایہ کردیا۔ پھر وہ آدمی جب بیدار ہوا تو وہ حضرت سلمان تھے۔ راوی کہتے ہیں میں ان کے پاس آیا اور ان کو سلام کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت سلمان نے کہا۔ اے جریر! اللہ کے لیے تواضع اختیار کرو۔ کیونکہ جو شخص اللہ کے لیے تواضع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن بلند کردیتے ہیں۔ اے جریر! تم جانتے ہو کہ قیامت کے دن ظلمات کیا ہیں؟ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا: میں نہیں جانتا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں کا دنیا میں باہم ظلم کرنا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک لکڑی میرا خیال نہیں تھا کہ آپ اس کو اپنے ہاتھ میں رکھیں گے۔ فرمایا: اے جریر! اگر تم جنت میں اس کے مثل لکڑی تلاش کرو گے تو نہ پاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے ابوعبداللہ! کھجور کے اور دوسرے درخت کہاں ہوں گے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کے اصول موتیوں اور سونے کے ہوں گے اور ان کے اوپر پھل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37389، ترقيم محمد عوامة 35808)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37389 in Urdu