🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. كلام سلمان
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35811 ترقیم الشثری: -- 37392
٣٧٣٩٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عمي موسى بن يسار ان سلمان كتب إلى ابي الدرداء ان في ظل العرش إماما مقسطا، وذا مال (إذا) (١) تصدق اخفى يمينه عن شماله، ورجلا دعته امراة (٢) ذات حسب ومنصب إلى نفسها فقال: اخاف الله رب العالمين، ورجلا نشا فكانت (صحته) (٣) وشبابه وقوته فيما يحب الله ويرضاه من العمل، ورجلا كان قلبه معلقا في المساجد من حبها، ورجلا ذكر الله ففاضت عيناه من الدمع من (خشية الله) (٤) ، ورجلين التقيا فقال احدهما لصاحبه: إني لاحبك في الله (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، خ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: زيادة (جميلة).
(٣) في [هـ]: (صحبته).
(٤) في [س]: (خشيته).
(٥) منقطع؛ موسى بن يسار لم يدرك سلمان.

حضرت موسیٰ بن یسار بیان کرتے ہیں کہ حضرت سلمان نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: عرش کے سایہ میں عادل امام ہوگا اور وہ مالدار شخص ہوگا کہ جب صدقہ کرے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ سے مخفی رکھے اور وہ آدمی ہوگا جس کو خوبصورت اور حسب ونسب والی عورت اپنی طرف دعوت دے اور وہ مرد کہہ دے میں رب العالمین سے خوف کرتا ہوں اور وہ آدمی ہوگا جو اس طرح نشو و نما پائے کہ اس کی صحت، اس کا شباب اور اس کی موت اللہ کی محبت اور اس کی رضا کے اعمال میں خرچ ہو اور وہ آدمی ہوگا جس کا دل مسجد کی محبت کی وجہ سے مسجدوں میں ہی اٹکا رہے اور وہ آدمی ہوگا جو اللہ کا ذکر کرے اور خدا کے خوف کی وجہ سے اس کی آنکھیں بہہ پڑیں۔ اور وہ دو آدمی ہوں گے جو باہم ملیں تو ان میں سے ایک دوسرے سے کہے: میں تم سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ اور خط میں یہ بھی لکھا: علم، چشموں کی طرح ہے پس اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ جس کو چاہے اس سے نفع مند کرتے ہیں۔ اور وہ حکمت جو بولی نہ جائے اس کی مثال بےروح جسم کی طرح ہے اور عمل نہ کیے جانے والے علم کی مثال اس خزانہ کی طرح ہے جس سے خرچ نہ کیا جائے اور عالم کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جس کے لیے راستہ میں چراغ روشن کیا جائے۔ پس لوگ اس سے روشنی حاصل کریں اور ہر ایک اس کے لیے دعا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37392، ترقيم محمد عوامة 35811)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37392 in Urdu