مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. كلام أبي ذر ﵁
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35835 ترقیم الشثری: -- 37417
٣٧٤١٧ - حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا (علي بن مسعدة قال: حدثنا) (١) عبد الله الرومي قال: دخلت على ام طلق وإنها حدثته انها دخلت على ابي ذر، فاعطته شيئا من دقيق وسويق، فجعله في طرف ثوبه وقال: ثوابك على الله، فقلت لها: يا ام طلق كيف رايت هيئة ابي ذر؟ فقالت: يا بني رايته شعثا شاحبا، ورايت في يده صوفا منفوشا وعودين قد خالف بينهما وهو يغزل من ذلك الصوف (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة أم طلق وعبد اللَّه الرومي، أخرجه ابن عساكر ٦٦/ ٢١٢، والدينوري في المجالسة (٢٨٥٩).
حضرت ام طلق بیان کرتی ہیں کہ وہ حضرت ابوذر کے پاس گئیں اور انہوں نے حضرت ابوذر کو کچھ آٹا اور ستو دئیے تو آپ نے ان کو اپنے کپڑوں کے کنارے میں باندھ لیا اور فرمایا: آپ کا ثواب اللہ پر ہے۔ میں (راوی) نے کہا: اے ام طلق! آپ نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی حالت کیسی دیکھی تھی؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے ان کو پراگندہ بال اور اداس حالت میں دیکھا اور میں نے ان کے ہاتھ میں دھنی ہوئی اون دیکھی اور دو باہم الٹی لکڑیاں تھیں جن سے آپ اون کاتا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37417]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37417، ترقيم محمد عوامة 35835)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37417 in Urdu