مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. كلام (أبي هريرة) ﵁
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35845 ترقیم الشثری: -- 37427
٣٧٤٢٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابي مالك الاشجعي عن ابي حازم عن ابي هريرة قال: لا يقبض المؤمن حتى يرى البشرى، فإذا قبض نادى فليس في الدار دابة (صغيرة ولا كبيرة) (١) إلا هي تسمع صوته إلا الثقلين: الجن والإنس تعجلوا به إلى ارحم الراحمين، فإذا وضع على سريره قال: ما ابطا ما تمشون، فإذا ادخل في (لحده) (٢) اقعد فاري مقعده من الجنة وما اعد الله له، وملئ قبره من روح وريحان ومسك، قال: فيقول: يا رب قدمني، قال: فيقال: لم يان لك، (إن لك) (٣) اخوة واخوات لما (يلحقون) (٤) ، (و) (٥) لكن نم قرير العين، قال ابو هريرة: فوالذي نفسي بيده ما نام نائم شاب طاعم ناعم ولا فتاة في الدنيا (نومة) (٦) باقصر ولا احلى من نومته حتى يرفع راسه إلى البشرى يوم القيامة (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (كبيرة وصغيرة).
(٢) في [س]: (الحد).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [ع]: (يلحقوا)، وفي [ط]: (يلحقوه).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ]: (المدني).
(٧) حسن؛ أبو خالد صدوق.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مومن کی روح قبض نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ بشارت دیکھ لے۔ پھر جب اس کی روح قبض ہوتی ہے تو آواز دیتا ہے۔ گھر میں کوئی چھوٹا یا بڑا جانور نہیں ہوتا سوائے انس وجان کے مگر یہ کہ وہ اس کی آواز کو سن لیتا ہے۔ اس کو ارحم الراحمین کی طرف جلدی لے کر جاؤ۔ پھر جب اس کو تخت پر رکھا جاتا ہے تو کہتا ہے تم لوگ کس قدر آہستہ چلتے ہو؟ پھر جب اس کو اس کی قبر میں داخل کیا جاتا ہے تو اس کو بٹھایا جاتا ہے اور اس کو جنت میں اس کا ٹھکانہ اور اس کے لیے خدا کی طرف سے تیار سامان دکھایا جائے گا اور اس کی قبر کو رحمت، ریحان اور مشک سے بھر دیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے آگے بھیج دے۔ کہا جائے گا ابھی تیرا وقت نہیں ہے۔ تیرے کچھ بہن بھائی ہیں جو ابھی تک ساتھ نہیں ملے۔ لیکن تو آنکھیں ٹھنڈی کرنے کے لیے سوجا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ کوئی کھاتا پیتا، ناز ونعم والا نوجوان لڑکا یا لڑکی دنیا میں اس قدر میٹھی اور مختصر نیند نہیں سوتی جیسی وہ نیند ہوگی۔ یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن اپنا سر بشارت کے لیے بلند کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37427، ترقيم محمد عوامة 35845)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37427 in Urdu