مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
22. كلام عبد الله بن عمرو ﵁
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا کلام
ترقیم عوامۃ: 35859 ترقیم الشثری: -- 37441
٣٧٤٤١ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: اخبرنا (يحيى ابن (سعيد) (١) الكلاعي عن عمرو بن عائذ) (٢) الازدي عن غطيف بن الحارث الكندي قال: جلست انا واصحاب لي إلى عبد الله بن (عمرو) (٣) ، قال: فسمعته يقول: إن العبد إذا وضع في القبر كلمه فقال: يا ابن آدم الم تعلم اني بيت الوحدة وبيت الظلمة وبيت الحق، يا ابن آدم ما غرك بي، قد كنت تمشي حولي (فدادا) (٤) قال: فقلت لغطيف: يا ابا اسماء ما (فدادا) (٥) قال: احيانا (٦) ، فقال له صاحبي وكان اسن مني: فإذا كان مؤمنا؟ قال: وسع له وجعل منزله اخضر وعرج بنفسه إلى الجنة (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ع، هـ]: (سعد).
(٢) كذا في النسخ، وفي التمهيد لابن عبد البر ١٨/ ١٤٥: (يحيى بن جابر الطائي عن ابن عائذ).
(٣) في [س]: (عمر).
(٤) أي: كثير الأمل، وفي [أ، ب]: (قدرًا)، وفي [جـ، ع]: (وفردًا)، وفي [س]: (قددًا).
(٥) أي: كثير الأمل، وفي [أ، ب]: (قدرًا)، وفي [جـ، ع]: (وفردًا)، وفي [س]: (قددًا).
(٦) في التمهيد ١٨/ ١٤٥: (كبعض مشيتك يا ابن أخي أحيانًا).
(٧) مجهول؛ لجهالة يحيى وعمرو.
حضرت غطیف بن حارث کندی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے کچھ ساتھی حضرت عبداللہ بن عمرو کی خدمت میں حاضر تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا کہ جب بندہ کو قبر میں رکھا جاتا ہے تو قبر اس سے کلام کرتی ہے۔ اور کہتی ہے: اے آدم کے بیٹے! کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ میں تنہائی کا گھر ہوں اور ظلمت کا گھر ہوں اور حقیقت کا گھر ہوں؟ اے آدم کے بیٹے! تجھے کس چیز نے میرے ساتھ دھوکہ میں ڈالا تھا؟ تم میرے گرد فداداً چلتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت غطیف سے پوچھا: اے ابواسمائ! فداداً کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یعنی تکبر کے ساتھ۔ حضرت غطیف سے میرے ساتھی نے … جو عمر میں مجھ سے بڑا تھا … کہا۔ اگر وہ شخص مومن ہو؟ غطیف نے کہا: اس کے لیے اس کی قبر کو وسیع کردیا جاتا ہے اور اس کی منزل کو سرسبز کردیا جاتا ہے اور اس کے نفس کو جنت کی طرف بلند کردیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37441، ترقيم محمد عوامة 35859)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37441 in Urdu