🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. كلام حذيفة ﵁
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35949 ترقیم الشثری: -- 37531
٣٧٥٣١ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن ابي وائل شقيق عن خالد بن ربيع العبسي قال: لما بلغنا ثقل حذيفة خرج إليه نفر من بني عبس ونفر من الانصار معنا ابو مسعود، قال: فانتهينا إليه في بعض الليل فقال: اي ساعة هذه؟ قلنا: ساعة كذا وكذا، قال: اعوذ بالله من (صباح) (١) إلى النار، هل جئتموني معكم (بكفن؟) (٢) قلنا: نعم، قال: فلا (تغالوا) (٣) بكفني فإن يكن لصاحبكم خير عند الله يبدل خيرا منه وإلا (سلب) (٤) سريعا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (صياح).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (تخابوا).
(٤) في [جـ]: تكرر.
(٥) مجهول؛ لجهالة خالد بن ربيع، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (٤٩٦)، وابن شبه في تاريخ المدينة (٢٢١١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٢، وابن عساكر ١٢/ ٢٩٥، وابن الجوزي في المنتظم ٥/ ١٠٦، والخطيب ٨/ ٢٩١، والمزي ٨/ ٦٣.

حضرت خالد بن ربیع عبسی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب ہمیں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی تکلیف کی خبر پہنچی تو بنو عبس کا ایک گروہ ان کے پاس گیا اور ایک گروہ انصار کا گیا اور ہمارے ساتھ حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ راوی کہتے ہیں ہم ان کے پاس رات کے کسی حصہ میں پہنچے۔ انہوں نے پوچھا: یہ کون سا وقت ہے؟ ہم نے کہا: یہ یہ وقت ہے۔ انہوں نے فرمایا: میں صبح کے وقت خدا کی جہنم سے پناہ مانگتا ہوں۔ کیا تم اپنے ساتھ میرے پاس کفن لے کر آئے ہو؟ ہم نے کہا ہاں۔ انہوں نے فرمایا: تم میرے کفن کو قیمتی نہ بنانا۔ کیونکہ اگر تمہارے ساتھی کے لیے عند اللہ کوئی خیر ہوئی تو وہ اس کے بدلہ میں بہتر کفن پالے گا وگرنہ یہ بھی جلد ہی اتار لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37531، ترقيم محمد عوامة 35949)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37531 in Urdu