🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. (يحيى بن جعدة)
حضرت یحییٰ بن جعدہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36134 ترقیم الشثری: -- 37718
٣٧٧١٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن عبد الملك ابن عمير عن ربعي بن (حراش) (١) قال: اتيت فقيل لي: قد مات اخوك، فجئت سريعا وقد سجي بثوبه، فانا عند راس اخي استغفر له واسترجع (إذ) (٢) كشف الثوب عن وجهه فقال: السلام عليكم، فقلنا: وعليك السلام، سبحان الله، قال: سبحان الله، إني قدمت على الله بعدكم، فتلقيت بروح وريحان ورب غير غضبان، وكساني ثيابا خضرا من سندس وإستبرق، ووجدت الامر ايسر مما تظنون، ولا تتكلوا، وإني استاذنت ربي اخبركم وابشركم، احملوني إلى رسول الله ﷺ فإنه عهد إلي ان لا ابرح حتى آتيه، ثم طفئ مكانه قال: واخذ حصاة فرمى بها، قال: فما ادري اهو كان اسرع ام هذه؟

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س، ع]: (خراش).
(٢) في [ب، س]: (إذا).

حضرت ربعی بن حراش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس کوئی آیا اور مجھے کہا تمہارا بھائی مرگیا ہے۔ پس میں جلدی سے آیا۔ اس کو اس کے کپڑوں میں ڈھانپ دیا گیا تھا اور میں اپنے بھائی کے سر کے پاس کھڑا اس کے لیے استغفار کررہا تھا۔ اور انا للہ پڑھ رہا تھا کہ اچانک اس کے چہرے سے کپڑا ہٹا اور اس نے کہا: السلام علیکم! ہم نے جواب میں کہا۔ وعلیک السلام۔ سبحان اللہ۔ اس نے کہا: سبحان اللہ۔ میں تمہارے بعد اللہ کے پاس حاضر ہوا تھا۔ وہاں میرا استقبال باد نسیم اور ریحان کے ساتھ اور ایسے پروردگار نے کیا جو غصہ میں نہیں تھا۔ اور مجھے سندس اور ریشم کا سبز لباس پہنایا۔ اور میں نے تمہارے گمان سے بھی آسان معاملہ پایا۔ اور تم بھروسہ کر کے نہ بیٹھ جاؤ۔ میں نے اپنے رب سے اس بات کی اجازت لی ہے کہ میں تمہیں خبر دوں اور بشارت دوں۔ تم مجھے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے چلو۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ عہد کیا ہے کہ میں تمہارے آنے تک یہیں رہوں گا۔ پھر یہ صاحب اسی جگہ فوت ہوگئے۔ راوی کہتے ہیں اس نے ایک کنکری پکڑی اور پھینک دی۔ راوی کہتے ہیں۔ مجھے یہ بات معلوم نہیں ہے کہ وہ زیادہ تیز تھے یا یہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37718]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37718، ترقيم محمد عوامة 36134)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37718 in Urdu