مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
50. كلام عبيد بن عمير
حضرت عبید بن عمیر کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36149 ترقیم الشثری: -- 37733
٣٧٧٣٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن رجل عن عبيد بن عمير قال: كان لرجل ثلاثة اخلاء بعضهم اخص به من بعض، قال: فنزلت به نازلة فلقي اخص الثلاثة به فقال: يا فلان إنه قد نزل بي كذا وكذا، وإني احب ان تعينني، قال: ما انا بالذي افعل، فانطلق إلى الذي يليه في الخاصة، فقال: يا فلان إنه قد نزل بي كذا وكذا (فانا) (١) احب ان تعينني، فقال: انطلق معك حتى تبلغ المكان الذي تريد، فإذا بلغت رجعت وتركتك، فانطلق إلى (اخس) (٢) الثلاثة فقال: يا فلان إنه قد نزل بي كذا وكذا فانا احب ان تعينني، قال: انا اذهب معك حيثما ذهبت، وادخل (٣) حيثما دخلت، قال: فاما الاول فماله خلفه في اهله، فلم يتبعه منه (شيء) (٤) ، والثاني اهله (وعشيرته) (٥) ذهبوا به إلى قبره، ثم رجعوا وتركوه، والثالث عمله هو (معه) (٦) حيثما ذهب ويدخل معه حيث ما دخل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (وأنا).
(٢) في [أ، هـ]: (أخص)، وفي [أ]: (أحسن).
(٣) في [هـ]: زيادة (معك).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [جت]: (وعترته).
(٦) سقط من: [هـ].
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی کے تین دوست تھے۔ ان میں سے بعض، بعض سے زیادہ خاص تھے۔ آپ رحمہ اللہ کہتے ہیں: پس اس آدمی پر کوئی مصیبت نازل ہوگئی۔ چناچہ وہ اپنے دوستوں میں سے خاص ترین کو ملا اور کہا: اے فلاں! مجھ پر ایسی ایسی مصیبت اتری ہے اور میں تم سے مدد لینا پسند کرتا ہوں۔ اس دوست نے کہا: میں تو یہ کام نہیں کرتا۔ پس یہ آدمی اس کے بعد والے خاص دوست کے پاس چلا گیا اور کہا: اے فلاں! مجھ پر ایسی ایسی مصیبت اتری ہے۔ اور میں تم سے مدد لینا پسند کرتا ہوں۔ اس دوست نے کہا: میں تمہارے ساتھ وہاں تک چلوں گا جہاں تم جانا چاہو۔ پھر جب تم پہنچ جاؤ گے تو میں واپس آجاؤں گا تمہیں چھوڑ دوں گا۔ پھر یہ آدمی سب سے گھٹیا دوست کے پاس چلا گیا اور کہا: اے فلاں! معاملہ کچھ یوں ہے کہ مجھ پر ایسی ایسی مصیبت اتری ہے میں آپ کی مدد لینا چاہتا ہوں۔ اس دوست نے کہا: میں تمہارے ساتھ جاؤں گا جہاں تم جاؤ گے اور جہاں تم داخل ہوگے وہاں میں داخل ہوگا۔ حضرت عبید فرماتے ہیں: پس پہلا دوست اس کا مال ہے جس کو اس نے اپنے گھر والوں میں چھوڑ دیا ہے۔ اس مال میں سے کوئی چیز اس کے پیچھے نہیں گئی۔ دوسرا دوست اس کے اہل و خاندان ہے جو اس کے ساتھ اس کی قبر تک جاتے ہیں پھر اس کو چھوڑ کر واپس آجاتے ہیں۔ تیسرا دوست اس کے عمل ہیں جو اس کے ساتھ ہیں جہاں وہ جائے گا اور اس کے ساتھ اندر جائیں گے جہاں وہ داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37733، ترقيم محمد عوامة 36149)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37733 in Urdu