مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
50. كلام عبيد بن عمير
حضرت عبید بن عمیر کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36158 ترقیم الشثری: -- 37742
٣٧٧٤٢ - حدثنا عبد الله بن (نمير) (١) عن عبد الملك عن عطاء عن عبيد (بن) (٢) عمير قال: إن إبراهيم يقال له يوم القيامة (٣) : ادخل الجنة من اي ابواب الجنة شئت، قال: فيقول: يا رب والدي؟ فيقال له: إنه ليس منك، فإذا الح في المسالة قيل له: دونك (اباك) (٤) ، قال: فيلتفت فإذا هو ضبع فيقول: مالي فيه من حاجة، فتطيب نفسه عنه، فينطلق بإبراهيم إلى الجنة، وينطلق بابيه إلى النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عمير).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب]: زيادة (يقال له يوم القيامة).
(٤) في [جـ]: (أبوك).
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو قیامت کے دن کہا جائے گا۔ جنت کے دروازوں میں سے جس دروازے سے آپ چاہو جنت میں داخل ہوجاؤ۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ابراہیم کہیں گے۔ اے میرے پروردگار! میرے والد؟ حضرت ابراہیم سے کہا جائے گا یہ تیرے ساتھ والوں میں سے نہیں ہے۔ لیکن جب حضرت ابراہیم سوال کرنے میں اصرار کریں گے تو ان سے کہا جائے گا۔ اپنے والد کو دیکھو۔ راوی کہتے ہیں پس جب وہ دیکھیں گے تو وہ بجو بنا ہوگا۔ اس پر حضرت ابراہیم کہیں گے مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پھر ان کا دل ان سے بےپروا ہوجائے گا۔ اور حضرت ابراہیم جنت کی طرف لے جائے جائیں گے اور ان کے والد کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37742، ترقيم محمد عوامة 36158)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37742 in Urdu