🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. (مطرف بن الشخير)
حضرت مطرف ابن شخیر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36285 ترقیم الشثری: -- 37870
٣٧٨٧٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن مطرف قال: عنا نتحدث انه لم يتحاب رجلان في الله إلا وكان افضلهما (اشدهما) (١) حبا ⦗٥٢٠⦘ لصاحبه، قال: فلما (سير) (٢) مذعور (و) (٣) عامر بن عبد الله، قال: لقي مذعور مطرفا فجعل يذاكره، قال مطرف: فجعلت اقول: اي اخي علام! تحبسني وقد تهورت النجوم وذهب الليل؟ (فيقول) (٤) : [اللهم (فيك) (٥) ، ثم يذاكره الساعة فيقول: (يا) (٦) اخي علام تحبسني؟ وقد تهورت النجوم وذهب الليل فقال] (٧) : اللهم (فيك) (٨) ، فلما اصبحنا اخبرت انه قد سير، فعرفت (ليلتين) (٩) فضله علي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أشد مما).
(٢) في [س]: (ستر).
(٣) في [هـ]: (أو).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٥) في [س]: (حبك).
(٦) سقط من: [س].
(٧) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٨) في [س]: (حبك).
(٩) كذا في النسخ، ولعلها: (ليلتئذ).

حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم آپس میں یہ بات کرتے تھے کہ باہم اللہ کے لیے محبت کرنے والے دو آدمیوں میں سے افضل آدمی وہ ہوتا ہے جو ان دونوں میں سے اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرنے والا ہوتا ہے۔ فرماتے ہیں: چناچہ جب حضرت مذعور اور حضرت عامر بن عبداللہ کو جلا وطن کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت مذعور، حضرت مطرف سے ملے اور ان سے مذاکرہ شروع کردیا۔ حضرت مطرف کہتے ہیں۔ میں کہنے لگا۔ اے میرے بھائی! تم نے مجھے کس وجہ سے روک رکھا ہے۔ جبکہ ستارے ڈوب گئے اور رات جا رہی ہے؟ وہ فرمانے لگے۔ اے اللہ! تیرے لیے پھر انہوں نے حضرت مطرف سے ایک گھڑی اور مذاکرہ کیا۔ مطرف نے پھر کہا۔ اے میرے بھائی! آپ نے مجھے کس وجہ سے روک رکھا ہے جبکہ ستارے ڈوب چکے ہیں اور رات جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ! تیرے لیے۔ پھر جب ہم نے صبح کی تو مجھے خبر ملی کہ وہ چلے گئے ہیں۔ تب میں نے ان کی خود پر رات کی فضیلت پہچانی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37870، ترقيم محمد عوامة 36285)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37870 in Urdu