مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
57. (مطرف بن الشخير)
حضرت مطرف ابن شخیر
ترقیم عوامۃ: 36264 ترقیم الشثری: -- 37849
٣٧٨٤٩ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن (ابي) (٢) غيلان قال: كان مطرف بن الشخير يقول: اللهم إني اعوذ بك من شر (السلطان) (٣) ومن شر ما تجري به اقلامهم، واعوذ بك ان اقول بحق اطلب به غير طاعتك، واعوذ بك ان (اتزين) (٤) للناس بشيء يشينني عندك، واعوذ بك ان استغيث بشيء من معاصيك على ضر نزل بي، واعوذ بك ان تجعلني عبرة لاحد من خلقك، واعوذ بك ان تجعل احدا (اسعد) (٥) بما علمته مني، اللهم لا تخزني فإنك بي عالم، اللهم لا تعذبني فإنك علي قادر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ع]: (الأخواص).
(٢) في [أ، ب]: (ابن).
(٣) في [أ، ب]: (الشيطان)، وانظر: الليلة ٢/ ٢٠٧، وتاريخ دمشق ٥٨/ ٣٢٦.
(٤) في [أ، ب، س]: (لأقولها).
(٥) في [أ، ب]: (سعد).
حضرت ابوغیلان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف ابن الشخیر یہ دعا کیا کرتے تھے۔ اے اللہ! میں آپ سے بادشاہ کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔ اور اس چیز کے شر سے جس پر ان کے قلم چلیں۔ اور میں آپ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات کی کہ میں ایسا حق بولوں جس سے میں آپ کی فرمانبرداری کے سوا کچھ طلب کروں اور میں آپ سے مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں لوگوں کے سامنے کسی ایسی چیز کے ذریعہ زینت حاصل کروں جو مجھے آپ کے ہاں بدنما کردے اور میں آپ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں اپنے اوپر آنے والی کسی تکلیف کی وجہ سے آپ سے آپ کی نافرمانی پر مدد طلب کروں۔ اور میں اس بات سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی مخلوق میں سے کسی کے لیے عبرت بنادیں۔ اور میں آپ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ میرے جاننے والوں میں سے کسی کو مجھ سے زیادہ خوش بخت کردیں۔ اے اللہ! آپ مجھے رسوا نہ کرنا۔ کیونکہ آپ مجھے جانتے ہیں۔ اے اللہ! آپ مجھے عذاب نہ دینا کیونکہ آپ مجھ پر قادر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37849، ترقيم محمد عوامة 36264)
ترقیم عوامۃ: 36265 ترقیم الشثری: -- 37850
٣٧٨٥٠ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن مهدي بن ميمون عن غيلان بن جرير قال: سمعت مطرفا يقول: [كان القلوب (ليست) (٢) منا، وكان الحديث يعني به غيرنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ع]: (الخباب).
(٢) في [أ، س، ط، ع]: (ليس).
حضرت غیلان بن جریر کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت مطرف کو کہتے سنا۔ (یوں لگتا ہے) گویا کہ دل ہمارے نہیں ہیں اور گویا کہ حدیث سے مقصود ہمارے سوا کوئی اور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37850، ترقيم محمد عوامة 36265)
ترقیم عوامۃ: 36266 ترقیم الشثری: -- 37851
٣٧٨٥١ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن مهدي قال: حدثنا غيلان قال: سمعت مطرفا يقول] (٢) : لو اتاني آت من ربي (٣) افي الجنة ام في النار ام اصير ترابا، (اخترت) (٤) ان اصير ترابا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الخباب).
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: زيادة (وخيرني) أخذًا من الحلية ٢/ ١٩٩، وانظر: المعرفة ليعقوب ٢/ ٥٠، وتاريخ دمشق ٥٨/ ٢٠١، والزهد لأحمد (ص ٢٣٨)، وشعب الإيمان (٩١٢).
(٤) في [ع]: (أخرت).
حضرت غیلان بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مطرف کو کہتے سنا: اگر میرے پاس میرے رب کا کوئی قاصد آئے اور مجھے یہ اختیار دے کہ یا جنت میں جاؤں یا جہنم میں جاؤں یا میں مٹی ہوجاؤں؟ تو میں مٹی ہونا پسند کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37851، ترقيم محمد عوامة 36266)
ترقیم عوامۃ: 36267 ترقیم الشثری: -- 37852
٣٧٨٥٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن يزيد الرشك عن مطرف قال: ﴿إن الذين يتلون كتاب الله واقاموا الصلاة﴾ [فاطر: ٢٩] ، (إلى آخر) (١) الآية قال: هذه آية (القراء) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، س]: (القرآن).
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ {إنَّ الَّذِینَ یَتْلُونَ کِتَابَ اللہِ وَأَقَامُوا الصَّلاَۃَ } آخر تک۔ فرمایا: یہ قاریوں کی آیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37852، ترقيم محمد عوامة 36267)
ترقیم عوامۃ: 36268 ترقیم الشثری: -- 37853
٣٧٨٥٣ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن المغيرة عن ثابت قال: قال: مطرف [ما من الناس احد إلا وهو احمق فيما بينه وبين ربه، ولكن بعض الحمق اهون من بعض.
حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں لوگوں میں سے ہر ایک اپنے اور اپنے اللہ کے درمیان معاملہ کرنے میں بیوقوف ہے۔ لیکن بعض لوگوں کی بیوقوفی بعض سے کم درجہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37853، ترقيم محمد عوامة 36268)
ترقیم عوامۃ: 36269 ترقیم الشثری: -- 37854
٣٧٨٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة (عن ثابت) (١) قال: كان مطرف يقول] (٢) : اللهم تقبل مني صلاة (يوم) (٣) اللهم تقبل مني (صوم) (٤) ⦗٥١٦⦘ يوم، اللهم اكتب (لي) (٥) حسنة ثم يقول: ﴿إنما يتقبل الله من المتقين﴾ [المائدة: ٢٧] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (صلاة)، وفي [جـ، ع]: (صيام).
(٥) سقط من: [س].
حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے۔ اے اللہ! آپ مجھ سے ایک دن کی نماز قبول فرما لیں، اے اللہ! آپ مجھ سے ایک دن کا روزہ قبول کرلیں۔ اے اللہ! آپ میرے لیے نیکی لکھ دیں۔ پھر آپ یہ (تلاوت) فرمایا کرتے۔ ”بیشک اللہ تقویٰ والوں کا عمل قبول کرتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37854، ترقيم محمد عوامة 36269)
ترقیم عوامۃ: 36270 ترقیم الشثری: -- 37855
٣٧٨٥٥ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا (ثابت) (٢) (ان) (٣) مطرف بن عبد الله قال: لو (كانت) (٤) لي نفسان لقدمت إحداهما (قبل) (٥) الاخرى، (فإن) (٦) هجمت على خير اتبعتها الاخرى، وإلا (امسكتها) (٧) ، ولكن إنما هي نفس واحدة، لا ادري (علام) (٨) تهجم: خير ام شر؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [جـ]: (كان).
(٥) في [ط، هـ]: (على).
(٦) في [س]: (قال).
(٧) في [أ، ط، هـ]: (أمسكتهما).
(٨) أي: على أي شيء، وفي [س، ط، ع، هـ]: (على ما).
حضرت مطرف بن عبداللہ کہتے ہیں اگر میرے پاس دو نفس ہوتے تو میں ان میں ایک کو دوسرے سے پہلے آگے بھیجتا۔ پس اگر وہ خیر پر پہنچتا تو میں دوسرے کو بھی اس کے پیچھے کردیتا وگرنہ میں دوسرے کو روک لیتا۔ لیکن نفس تو ایک ہی ہے۔ مجھے معلوم نہیں ہے کہ یہ خیر پر پہنچے گا یا شرپر؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37855، ترقيم محمد عوامة 36270)
ترقیم عوامۃ: 36271 ترقیم الشثری: -- 37856
٣٧٨٥٦ - حدثنا عفان (قال) (١) : (حدثنا) (٢) حماد بن سلمة قال: (اخبرنا) (٣) ثابت ان مطرفا قال: لو وزن رجاء (المؤمن) (٤) خوفه (ما) (٥) رجح احدهما صاحبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (أخبرنا).
(٣) في [س]: (أنبأنا).
(٤) كذا في النسخ، وفي الزهد لأحمد (ص ٢٣٩)، وشعب الإيمان (١٠٢٤): زيادة (و).
(٥) سقط من: [أ، ب].
حضرت ثابت بیان کرتے ہیں کہ حضرت مطرف نے فرمایا۔ اگر مومن کی امید اور اس کا خوف وزن کیا جائے تو ان میں سے کوئی دوسرے پر غالب نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37856، ترقيم محمد عوامة 36271)
ترقیم عوامۃ: 36272 ترقیم الشثری: -- 37857
٣٧٨٥٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا محمد بن واسع الازدي قال: كنت في حلقة فيها الحسن ومطرف، وفلان (وفلان) (١) (ذكر) (٢) اناسا فتكلم سعيد بن ابي الحسن، (قال) (٣) : ثم دعا فقال في دعائه: (اللهم ارض عنا) (٤) مرتين او ثلاثا، قال: يقول مطرف وهو في ناحية الحلقة: اللهم إن لم ترض عنا فاعف عنا، قال: (فابكى) (٥) القوم بهذه الكلمة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: تكرر.
(٢) في [جـ]: (عن).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) سقط من: [أ، س، ط، هـ].
(٥) في [أ، ب، ع]: (فبكى).
حضرت محمد بن واسع ازدی بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک حلقہ میں بیٹھا ہوا تھا جس میں حضرت حسن، حضرت مطرف اور فلاں، فلاں لوگ محمد بن واسع نے کئی لوگوں کا ذکر کیا… موجود تھے۔ چناچہ حضرت سعید بن ابو الحسن نے کلام کیا راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے دعا کی اور اپنی دعا میں کہا۔ اے اللہ! تو ہم سے راضی ہوجا۔ اے اللہ! تو ہم سے راضی ہوجا دو یا تین مرتبہ کہا راوی کہتے ہیں حضرت مطرف حلقہ کے کنارہ میں تشریف فرما تھے۔ آپ کہنے لگے۔ اے اللہ! اگر تم ہم سے راضی نہیں ہے تو تو ہمیں معاف کردے۔ راوی کہتے ہیں۔ اس بات کی وجہ سے سارے لوگ روپڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37857، ترقيم محمد عوامة 36272)
ترقیم عوامۃ: 36273 ترقیم الشثری: -- 37858
٣٧٨٥٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا (١) مهدي قال: حدثنا غيلان بن (جرير) (٢) عن مطرف قال: [هم الناس وهم النسناس، واناس غمسوا في (ماء الناس) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: زيادة (ابن)، والصواب بدونها، فهو مهدي بن ميمون، انظر: حلية الأولياء ٢/ ٢٠٣، وسنن البيهقي ١٠/ ١٢٩، وانظر: ما سيأتي من الأخبار.
(٢) في [هـ]: (جريري).
(٣) في [أ، ب]: (ما الناس).
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں وہ لوگ تھے۔ وہ لنگور تھے۔ اور ایسے لوگ تھے جنہیں انسانوں کے پانی میں غوطہ دیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37858، ترقيم محمد عوامة 36273)