🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. حديث طلق بن حبيب
حضرت طلق بن حبیب کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36310 ترقیم الشثری: -- 37895
٣٧٨٩٥ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا ابان بن إسحاق قال: حدثني رجل من عرينة قال: خرج جندب البجلي في سفر له، فخرج معه ناس من قومه حتى إذا كانوا في المكان الذي يودع بعضهم بعضا قال: الا ترى (المحروب) (١) من حرب دينه، وإن المسلوب من سلب دينه، الا إنه لا فقر بعد الجنة، ولا غنى بعد النار، الا إن النار لا يفك اسيرها، ولا يستغني فقيرها، ثم ركب الجادة وانطلق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (المحدوب).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن جندب، وأخرجه مسدد كما في المطالب (٣١٣٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣١٥١)، وأحمد في الزهد (ص ٢٠٢)، ونعيم بن حماد في الفتن (٣٧٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (١٦٤٢)، وابن الجوزي في ذم الهوى (ص ١٧٦).

قبیلہ عرینہ کے ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت جندب بجلی، اپنے ایک سفر میں نکلے اور ان کے ساتھ ان کی قوم کے کچھ لوگ بھی نکلے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس جگہ پہنچے جہاں ان میں سے بعض نے بعض کو الوداع کہا۔ تو جندب نے کہا۔ آپ کو معلوم نہیں ہے۔ محروب وہ ہوتا ہے جس کے دین پر حملہ ہوا ہو اور مسلوب وہ ہے جس کا دین سلب ہوا ہو۔ خبردار! جنت کے بعد کوئی فقر نہیں ہے اور جہنم کے بعد کوئی غناء نہیں ہے۔ ہاں یہ بات ہے کہ جہنم کا قیدی رہائی نہیں پاتا اور اس کا فقیر، غنی نہیں ہوپاتا۔ پھر آپ سواری پر سوار ہوئے اور چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37895، ترقيم محمد عوامة 36310)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37895 in Urdu