🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. الشعبي
حضرت شعبی کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36573 ترقیم الشثری: -- 38162
٣٨١٦٢ - حدثنا عبد الله بن نمير عن مالك بن مغول عن ابي منصور عن زيد بن وهب قال: خرجت إلى (الجبانة) (١) فجلست فيها إلى جنب الحائط، فجاء رجل إلى قبر فسواه ثم جاء فجلس إلي، فقلت: من هذا؟ (فقال) (٢) : اخي، قال: قلت: اخ لك؛ قال: اخ لي في الإسلام رايته البارحة فيما يرى النائم فقلت: فلان قد ⦗٢٦⦘ عشت، الحمد لله رب العالمين، قال: قد قلتها، (قال) (٣) : (لان) (٤) اكون اقدر على ان اقولها، احب إلي من ملء الارض وما فيها، الم تر حين كانوا (يدفنونني) (٥) ، فإن فلانا قام فصلى ركعتين؛ لان اقدر (على) (٦) ان (اصليهما) (٧) احب إلي من الدنيا وما فيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الجنابة).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (لين).
(٥) في [ب]: (يدفنون)، وفي [أ]: (يدفنوني).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [أ]: (أصليها).

حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ قبرستان گیا اور ایک دیوار کے ساتھ بیٹھ گیا۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے ایک قبر کو سیدھا کیا اور پھر میرے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کس کی قبر ہے؟ اس نے بتایا کہ یہ میرے بھائی کی قبر ہے۔ میں نے کہا کہ تمہارے بھائی کی؟ اس نے کہا کہ یہ میرا اسلامی بھائی ہے۔ میں نے اسے رات کو خواب میں دیکھا اور میں نے اس سے کہا کہ اے فلاں تو زندہ رہے! تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ اس نے کہا کہ تو نے جو جملہ کہا ہے، اگر میں اس کے کہنے پر قادر ہوجاؤں تو یہ کہنے کے لئے ساری زمین بھی صدقہ کرنا پڑے تو صدقہ کردوں۔ کیا تم نے دیکھا کہ جب لوگ مجھے دفن کررہے تھے تو ایک آدمی نے کھڑے ہوکر دو رکعت نماز پڑھی تھی۔ اگر مجھے وہ دو رکعت پڑھنے کی قدرت مل جائے تو وہ مجھے دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38162، ترقيم محمد عوامة 36573)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38162 in Urdu